شعب الایمان — حدیث نمبر 5662
باب: برتن ڈھانپنا اور مشکیزے کا منہ باندھنا۔
تخمير الإناء وإيكاء السقاء
حدیث نمبر: 5662
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ الطُّرْسُوسِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَاءَتْ فَأْرَةٌ فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ فَذَهَبَتِ الْجَارِيَةُ تَزْجُرُهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " دَعِيهَا " فَجَاءَتْ بِهَا فَأَلْقَتْهَا عَلَى الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ قَاعِدًا عَلَيْهَا ، فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ عَلَى مِثْلِ هَذِهِ عَلَى هَذَا فَتُحْرِقَكُمْ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک چوہیا آئی اور بتی کو کھینچنے لگی، تو لونڈی اسے بھگانے کے لیے گئی، نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ پھر وہ بتی کو لے گئی اور اسے اس چٹائی پر ڈال دیا جس پر آپ ﷺ تشریف فرما تھے، چنانچہ اس نے چٹائی کا ایک درہم کے برابر حصہ جلا دیا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان اس جیسی (چوہیا) کو اس کام پر رہنمائی کرتا ہے تو وہ تمہیں جلا ڈالتی ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو أمية الطرسوسي هو محمد بن إبراهيم بن مسلم.
• عمرو بن حماد بن طلحة القناد أبو محمد الكوفي (م ٢٢٢ هـ). صدوق رمي بالرفض، من العاشرة (بخ م د س ق).
• أسباط بن نصر الهمداني، أبو يوسف ويقال أبو نصر. صدوق كثير الخطأ، يغرب، من الثالثة (خت ع م).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5247 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رات میں آگ (چراغ) بجھا کر سونے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو پکڑ کر کھینچتی ہوئی لائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس چٹائی پر ڈال دیا جس پر آپ بیٹھے تھے اور درہم کے برابر جگہ جلا دی، (یہ دیکھ کر) آپ نے فرمایا: " جب سونے لگو تو اپنے چراغوں کو بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان چوہیا جیسی چیزوں کو ایسی باتیں سجھاتا ہے تو وہ تم کو جلا دیتی ہے۔" [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5247]

فوائد ومسائل:
1۔
ہمارے فاضل محقق اس روایت کی تحقیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ روایت سند ا ضعیف ہے، البتہ صحیح بخاری (الحدیث٢٣٩٤‘٢٦٩٥) اور صحيح مسلم (حديث٢ه١٦) کی روایات اس سے کفایت کرتی ہیں۔
لہذا معلوم ہوا کہ یہ روایت ہمارے محقق کے نزدیک معنا صحیح ہے۔
علاوہ ازیں شیخ النانی ؒ نے اسی روایت کو صحیح قراردیا ہے۔
2: رات کو سوتے وقت بالخصوص آگ، کوئلے والی انگھیٹی، گیس یا بجلی کے چولہے اور ہیٹر اور پرانے بتی والے چراغ بجھا کر سونا چاہیے ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔
جیسے کہ اخبارا ت میں اس قسم کی خبریں بکثرت سننے بڑھنے میں آتی رہتی ہیں ایسے ہی احتیاط کا تقاضا ہے کہ بجلی کے بلب بھی گل کیے ہوں تو زیادہ بہتر ہے، کیونکہ بجلی بھی آگ کی ایک قسم ہے، نیز اندھیرے میں سونا طبی اعتبار سے بھی بہت زیادہ مفید ہوتا ہے۔
3: اس قسم کے حادثات میں درحقیقت شیطانی حرکت کا عمل دخل ہوا کرتا ہے۔
اس لیے اس شرسے ہمیشہ اللہ کی پناہ مانگتے رہنا چاہیے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5247 سے ماخوذ ہے۔