شعب الایمان — حدیث نمبر 5648
باب: کھانا کھلانے والے کے لیے دعا۔
الدعاء لرب الطعام
" الدُّعَاءُ لِرَبِّ الطَّعَامِ "
رُوِّينَا فِي حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَجَاءَ بِخُبْزٍ وَزَيْتٍ فَأَكَلَ ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ " .
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ . . . فَذَكَرَهُکھانے والے (میزبان) کے لیے دعا۔
ہمیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث میں روایت پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے ہاں تشریف لائے، تو وہ روٹی اور زیتون لے کر آئے، آپ ﷺ نے تناول فرمایا، پھر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ“ «تمہارے ہاں روزے دار روزہ افطار کریں، نیک لوگ تمہارا کھانا کھائیں اور فرشتے تم پر رحمت کی دعا کریں۔»
اسی روایت کو ہمیں ابو علی الروذباری نے ابوبکر بن داسہ سے، انہوں نے ابو داود رحمہ اللہ سے، انہوں نے مخلد بن خالد سے، انہوں نے عبد الرزاق سے، انہوں نے معمر سے، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا۔