شعب الایمان — حدیث نمبر 5640
باب: فصل: کھانے سے فارغ ہو کر کیا کہے۔
فصل ما يقول إذا فرغ من الطعام
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِرَاشٍ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَعْبُدَ ، قَالَ : قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : يَا ابْنَ أَعْبُدَ مَا حَقُّ الطَّعَامِ ؟ " قُلْتُ : مَا هُوَ يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ ؟ قَالَ : حَقُّ الطَّعَامِ إِذَا وُضِعَ بَيْنِ يَدَيْكَ أَنْ تَضَعَ ، وَتَقُولَ : بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيمَا رَزَقْتَنَا ، يَا ابْنَ أَعْبُدَ هَلْ تَدْرِي مَا شُكْرُ الطَّعَامِ ؟ " قُلْتُ : مَا هُوَ ؟ قَالَ : شُكْرُ الطَّعَامِ أَنْ تَقُولَ إِذَا أُطْعِمْتَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا .
وَذَكَرْنَا سَائِرَ الدَّعَوَاتِ الَّذِي وَرَدَتْ فِيهِ فِي " كِتَابِ الدَّعَوَاتِ " .سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے (ابن اعبد سے) فرمایا: ”اے ابن اعبد! کھانے کا حق کیا ہے؟“ ابن اعبد رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے ابن ابی طالب! وہ کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”کھانے کا حق یہ ہے کہ جب وہ تمہارے سامنے رکھا جائے تو تم (اس کی طرف ہاتھ) بڑھاؤ اور کہو: «بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيمَا رَزَقْتَنَا» ”اللہ کے نام سے (شروع کرتا ہوں)، اے اللہ! جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے اس میں ہمارے لیے برکت عطا فرما۔“ اے ابن اعبد! کیا تم جانتے ہو کہ کھانے کا شکر کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”وہ کیا ہے؟“ فرمایا: ”کھانے کا شکر یہ ہے کہ جب تمہیں کھانا کھلایا جائے تو کہو: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا اور پلایا۔“
ہم نے اس باب میں وارد باقی تمام دعاؤں کا ذکر ”کتاب الدعوات“ میں کر دیا ہے۔
• ابن أعبد، هو علي بن أعبد وقد لا يسمى في الإسنادء مجهول، من الثالثة (د عس). قال ابن المديني: ليس بمعروف ولا أعرف له غير هذا الحديث. راجع التهذيب (٧/ ٢٨٣).