شعب الایمان — حدیث نمبر 5631
باب: میٹھا پانی تلاش کرنا۔
استعذاب الماء
حدیث نمبر: 5631
" اسْتِعْذَابُ الْمَاءِ "
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُسْتَقَى لَهُ الْمَاءُ الْعَذْبُ مِنَ السُّقْيَا . وَحَكَى أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ أَنَّهُ أَنْكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ .
وَقَالَ الدَّرَاوَرْدِيُّ : كِتَابُهُ أَصَحُّ مِنْ حِفْظِهِ يُرِيدُ أَنَّهُ حَدَّثَ بِهِ حِفْظًا .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ : وَرُوِيَ مِنِ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ كَمَا .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے لیے سقیا (کے کنویں) سے میٹھا پانی منگوایا جاتا تھا۔ امام ابوداود سجستانی رحمہ اللہ نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے اس حدیث کو منکر قرار دیا۔
اور دراوردی رحمہ اللہ نے کہا: ”ان کی کتاب ان کے حافظے سے زیادہ صحیح ہے“، ان کی مراد یہ ہے کہ انہوں نے یہ حدیث حافظے سے بیان کی تھی۔
امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: ”یہ حدیث ہشام رحمہ اللہ سے ایک اور طریق سے بھی اسی طرح مروی ہے۔“