شعب الایمان — حدیث نمبر 5629
باب: دریا یا تالاب پر پہنچ کر ہاتھ سے پینا، اور منہ لگا کر پینے کے جواز کے بارے میں جو وارد ہوا۔
الشرب باليد إذا ورد على نهر أو غدير وما ورد في جواز الكراع فيه
[ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ ، ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ لَيْثٍ - حَ ]
وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يُوسُفُ الْأَصْبَهَانِيُّ إِمْلَاءً ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْإِخْمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَشْكِيبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : مَرَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بِرَكِ مَاءٍ ، فَجَعَلْنَا نَكْرَعُ فِيهَا ، فَقَالَ : " لَا تَكْرَعُوا فِيهَا ، وَلَكِنِ اغْسِلُوا أَيْدِيَكُمْ ، وَاشْرَبُوا مِنْهَا ، فَلَيْسَ مِنْ إِنَاءٍ أَطْيَبَ مِنَ الْيَدِ " .
لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ يُوسُفَ وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى كُنَّا فِي سَفَرٍ ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى بِرْكَةٍ مِنْ مَاءِ سَمَاءٍ ، فَكَرَعْنَا فِيهَا ، فَنَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ : " اغْسِلُوا أَيْدِيَكُمْ ، ثُمَّ اشْرَبُوا فِيهَا ، فَإِنَّهَا أَنْظَفُ آنِيَتِكُمْ - أَوْ - أَطْيَبُ آنِيَتِكُمْ " .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ : وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ النَّهْيُ لِتَنْحِيَةِ الْأَذَى عَنِ الشَّارِبِ ، وَلِئَلَّا يُرْسِلَ الشَّارِبُ نَفَسَهُ فِيهِ ، إِنْ كَانَ الْمَاءُ فِي حَوْضٍ صَغِيرٍ أَوْ مُسْتَنْقَعٍ ، فَيَمْتَنِعُ غَيْرُهُ مِنَ الشُّرْبِ مِنْهُ تَقَذُّرًا ،
وَالْكُرَاعُ جَائِزٌ فِي الْجُمْلَةِ بِدَلِيلِ مَا .سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ پانی کے چند تالابوں کے پاس سے گزرے تو ہم ان میں منہ لگا کر پانی پینے لگے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں منہ لگا کر نہ پیو، بلکہ اپنے ہاتھ دھو لو اور ان (ہاتھوں) سے پانی پیو، کیونکہ ہاتھ سے بڑھ کر پاکیزہ کوئی برتن نہیں۔“
یہ ابن یوسف کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور پہلی روایت میں یوں ہے کہ ہم ایک سفر میں تھے، چلتے چلتے بارش کے پانی کے ایک تالاب پر پہنچے تو ہم نے اس میں منہ لگا کر پانی پیا، اس پر نبی ﷺ نے منع فرمایا، پھر فرمایا: ”اپنے ہاتھ دھو لو، پھر ان سے پانی پیو، کیونکہ وہ تمہارے برتنوں میں سب سے زیادہ صاف ہیں“ یا فرمایا: ”تمہارے برتنوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ ہیں۔“
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اور یہ بھی احتمال ہے کہ ممانعت پینے والے سے تکلیف دور کرنے کے لیے ہو، اور اس لیے بھی کہ پینے والا اپنا سانس اس پانی میں نہ چھوڑے، اگر پانی کسی چھوٹے حوض یا ٹھہرے ہوئے گڑھے میں ہو، کیونکہ اس صورت میں دوسرا شخص گھن کی وجہ سے اس سے پینے سے رک جائے گا، اور منہ لگا کر پینا مجموعی طور پر جائز ہے، اس دلیل کی بنا پر جو (آگے آ رہی ہے)۔“
• أبو محمد بن يوسف الأصبهاني هو عبد الله بن يوسف بن أحمد الأصبهاني.
• أبو بكر أحمد بن سعيد بن فرضخ الإخميمي المصري، كذّبه الدارقطني وغيره.
• . بكر بن سهل، هو الدمياطي أبو محمد ضعيف، تقدموا.
• أحمد بن أشكيب- أو إشكاب- الحضرمي، أبو عبد الله الصفار. ثقة حافظ، من الحادية عشرة (خ).
• ليث، هو ابن أبي سليم، ضعيف.
• سعيد بن عامر عن ابن عمر، مجهول، من الرابعة (ق). وقال أبو حاتم: لا يعرف. وقال ابن معين: ليس به بأس. وذكره ابن حبان في "الثقات" (٤/ ٢٨٩) ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلا. انظر ترجمته في "التاريخ الكبير" (٢/ ١/ ٥٠٢)، "الجرح والتعديل" (٤/ ٤٨)، "الميزان" (٢/ ١٤٦).