شعب الایمان — حدیث نمبر 5619
باب: مشکیزوں کا منہ موڑ کر (منہ لگا کر) پینا اور اس میں سے جو مکروہ ہے۔
اختناث الأسقية وما يكره من ذلك
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَدِيبُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلَوَيْهِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْخُتَّلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّهُ نَهَى أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ مِنْ فِيِّ السِّقَاءِ .
قَالَ أَيُّوبُ : نُبِّئْتُ أَنَّ رَجُلًا شَرِبَ مِنْ فِيِّ السِّقَاءِ فَخَرَجَتْ حَيَّةٌ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ دُونَ قَوْلِ أَيُّوبَ [ وَقَوْلُ أَيُّوبَ ] تَأْكِيدٌ لِرِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ الْمَكِّيِّ . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی مشکیزے کے منہ سے (منہ لگا کر) پانی پیے۔ (اور امام احمد رحمہ اللہ کی روایت میں ”نبی ﷺ سے“ کے الفاظ ہیں۔)
ایوب رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے خبر دی گئی ہے کہ ایک آدمی نے مشکیزے کے منہ سے پانی پیا تو اس میں سے ایک سانپ نکل آیا۔“
اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے صحیح میں مسدد کے واسطے سے اسماعیل سے ایوب رحمہ اللہ کے قول کے بغیر روایت کیا ہے۔ اور ایوب رحمہ اللہ کا یہ قول اسماعیل مکی کی روایت کی تائید کرتا ہے۔
• ابن علية هو إسماعيل بن إبراهيم.
• أيوب، هو السختياني.