حدیث نمبر: 5586
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْفَقِيهُ بِالرِّيِّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَطِيَّةَ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُطَارِدٍ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ : كُنَّا نَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ ، وَنَأْكُلُ وَنَحْنُ نَسْعَى عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں کھڑے کھڑے پی لیتے تھے اور چلتے چلتے کھا لیتے تھے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5586
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5988
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (4275) (سنن الترمذي 1880) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح, مشكوة المصابيح (4275) (سنن الترمذي 1880) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: فيه شيخ الحاكم وشيخه لم نعرفهما وبقية رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه شيخ الحاكم وشيخه لم نعرفهما وبقية رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 125) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) 2/ 12، 24، 2/ 108، وهناد فى (الزهد) 2/ 415 رقم 812، والترمذي فى (جامعه) 4/ 300 رقم 1880، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1098 رقم 3301، والدارمي فى (سننه) ص 516»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1880 | سنن ابن ماجه: 3301 | رياض الصالحين: 768
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يزيد بن عطارد أبوالبزري القيسي، السدوسي من أهل البصرة مقبول، من الرابعة (ت) وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٥٤٧).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1880 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں چلتے ہوئے کھاتے تھے اور کھڑے ہو کر پیتے تھے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأشربة/حدیث: 1880]
اردو حاشہ:
نوٹ:

(سندمیں ابومسلم جذمی مقبول عند المتابعہ ہیں، ورنہ لین الحدیث یعنی ضعیف راوی ہیں، لیکن حدیث رقم 1879 سے تقویت پاکر یہ حدیث بھی صحیح لغیرہ ہے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1880 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3301 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´کھڑے ہو کر کھانے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چلتے پھرتے کھاتے تھے، اور کھڑے کھڑے پیتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3301]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
صحیح مسلم میں حضرت انس، حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ سے نبی اکرم ﷺ کی احادیث مروی ہیں جن سے کھڑے ہو کر پانی پینے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے بلکہ حضرت ابوسعید خدری نے تو زجر کا لفظ استعمال کیا ہے یعنی ڈانٹا یا سختی سے منع کیا۔
اور حضرت ابو ہریرہ نے یہ فرمان نبوی روایت کیا ہے: جوشخص بھول جائے (اور کھڑے ہوکر پانی پی لے)
تو اسے چاہیے کہ قے کردے۔

(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے منع اور جواز کی احادیث ذکر کرتے ہوئے علماء کے مختلف اقوال اور دلائل ذکر کرکے اس چیز کو ترجیح دی ہے کہ کھڑے ہوکر پینا مکروہ تنزیہی ہے۔ دیکھیے: (فتح الباری: 10/ 103، 106)
واللہ اعلم۔

(3)
کھڑے ہو کر کھانا، کھڑے ہو کر پینے سے زیادہ مکروہ ہے۔

(4)
چلتے چلتے کھانا اتفاقی معاملہ ہے جس کے جواز میں شبہ نہیں لیکن آج کل دعوتوں میں کھڑے کھڑے کھانے کا جواز محل نظر ہے کیونکہ اس میں
ایک تو غیروں کی بھونڈی نقالی ہے۔

دوسرے یہ ڈھورڈنگروں والا طریقہ ہے جو انسانوں کے شایان شان نہیں۔

تیسرے یہ انسانی وقار کے بھی منافی ہے۔

چوتھے، اس طریقے میں جوافراتفری مچتی ہے اس سے کھانے کا بہت ضیاع ہوتا ہے اس لیے دعوتوں کا یہ طریقہ ناجائز اور متعدد قباحتوں کا حامل ہے۔
واللہ اعلم۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3301 سے ماخوذ ہے۔