شعب الایمان — حدیث نمبر 5572
باب: ٹیک لگا کر کھانا۔
الأكل متكئا
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " آكُلُ كَمَا يَأْكُلُ الْعَبْدُ ، وَأَجْلِسُ كَمَا يَجْلِسُ الْعَبْدُ ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ " .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : وَقَدْ عُدَّ الْقَاضِي أَبُو الْعَبَّاسِ رَحِمَهُ اللَّهُ تَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَكْلَ مُتَّكِئًا مِنْ خَصَائِصِهِ ، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْمُخْتَارُ لِغَيْرِهِ أَيْضًا أَنْ يَتْرُكَ لِأَنَّهُ مِنْ فِعْلِ الْمُتَعَظِّمِينَ ، وَأَصْلُهُ مَأْخُوذٌ عَنِ الْأَعَاجِمِ ، فَإِنْ كَانَتْ بِرَجُلٍ عِلَّةٌ فِي شَيْءٍ مِنْ بَدَنِهِ ، فَكَانَ لَا يَتَمَكَّنُ مِمَّا بَيْنَ يَدَيْهِ إِلَّا مُتَّكِئًا ، لَمْ يَكُنْ فِي ذَلِكَ كَرَاهَةٌ .یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس طرح کھاتا ہوں جیسے غلام کھاتا ہے اور اس طرح بیٹھتا ہوں جیسے غلام بیٹھتا ہے، کیونکہ میں تو ایک بندہ ہی ہوں۔“
امام احمد (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قاضی ابوالعباس رحمہ اللہ نے نبی ﷺ کے ٹیک لگا کر کھانا چھوڑ دینے کو آپ ﷺ کی خصوصیات میں شمار کیا ہے، اور یہ بھی احتمال ہے کہ دوسروں کے لیے بھی بہتر یہی ہو کہ اسے چھوڑ دیں، کیونکہ یہ متکبر لوگوں کا طریقہ ہے اور اس کی اصل عجمیوں سے لی گئی ہے۔ ہاں اگر کسی آدمی کے بدن میں کوئی تکلیف ہو اور وہ ٹیک لگائے بغیر اپنے سامنے سے کھانے پر قادر نہ ہو تو اس صورت میں کوئی کراہت نہیں۔“
• الرمادي هو أحمد بن منصور البغدادي.