شعب الایمان — حدیث نمبر 5562
باب: ثرید اور دوسری سالن والی چیزیں۔
الثريد وغيره مما يكون أدما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ مِنْ طَعَامٍ بَعَثَ بِفَضْلَةٍ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ : فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِقَصْعَةٍ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ مِنْهَا ، فِيهَا ثُومٌ ، فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَرَامٌ هُوَ ؟ قَالَ : " لَا وَلَكِنْ كَرِهْتُهُ لِرِيحِهِ " قَالَ : فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ .سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی کھانا تناول فرماتے تو اس کا بچا ہوا حصہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا: چنانچہ آپ ﷺ نے ان کی طرف ایک پیالہ بھیجا جس میں سے آپ ﷺ نے کچھ نہیں کھایا تھا، اس میں لہسن تھا۔ تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن میں نے اس کی بو کی وجہ سے اسے ناپسند کیا ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: ”تو جسے آپ ناپسند فرماتے ہیں، میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں۔“