شعب الایمان — حدیث نمبر 5532
باب: ثرید اور دوسری سالن والی چیزیں۔
الثريد وغيره مما يكون أدما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُؤَمَّلِ ، حَدَّثَنَا الْكُدَيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ خَبَصَ الْخَبِيصَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، قَدِمْتُ عَلَيْهِ عِيرٌ كَمِلِ النَّقِيِّ وَالْعَسَلِ ، فَخَلَطَ بَيْنَهُمَا وَعَمِلَ الْخَبِيصَ ، وَبَعَثَ بِهِ إِلَى مَنْزِلِ أُمِّ سَلَمَةَ ، فَلَمْ يُصَادِفِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا وَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَكْلَهُ ، فَاسْتَطَابَهُ ، فَقَالَ : " مَنْ بَعَثَ هَذِهِ ؟ " قَالَتْ : عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ يَتَرَضَّاكَ فَارْضَ عَنْهُ " .
هَذَا مُنْقَطِعٌ .لیث بن ابی سلیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سب سے پہلے جس نے خبیص (حلوہ) بنایا وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔ ان کے پاس خالص میدے اور شہد سے لدا ہوا ایک قافلہ آیا تو انہوں نے دونوں کو ملا کر خبیص تیار کیا اور اسے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر بھیج دیا۔ نبی ﷺ گھر پر نہیں تھے، پھر جب میں نے اسے آپ ﷺ کے سامنے رکھا اور آپ ﷺ نے اسے کھایا تو آپ ﷺ کو وہ بہت پسند آیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کس نے بھیجا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے۔“ تو نبی ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ يَتَرَضَّاكَ فَارْضَ عَنْهُ» ”اے اللہ! عثمان تجھے راضی کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو بھی اس سے راضی ہو جا۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”یہ روایت منقطع ہے۔“
• الكديمي هو محمد بن يونس بن موسى أبو العباس القرشي ضعيف.
• أبو عاصم، هو النبيل، الضحاك بن مخلد.
• ليث بن أبي سليم، هو القرشي. صدوق، اختلط أخيرا، ولم يتميز حديثه فترك، فضعفوه، فيه لم يسمع من عثمان بن عفان. وفي الأصل "ليث بن أبي سليمان" وهو خطأ. لم نجد من خرجه.