شعب الایمان — حدیث نمبر 5529
باب: ثرید اور دوسری سالن والی چیزیں۔
الثريد وغيره مما يكون أدما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ شَوْذَبٍ الْمُقْرِئُ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ .
وَرَوَاهُ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ الْحَنْظَلِيِّ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ .
قَالَ أَبُو سُلَيْمَانَ : حُبُّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَلْوَاءَ لَيْسَ عَلَى مَعْنَى كَثْرَةِ التَّشِهِّي لَهَا ، وَشِدَّةِ نِزَاعِ النَّفْسِ إِلَيْهَا ، وَتَأُنِّقِ الصِّنْعَةِ فِي اتِّخَاذِهَا فِعْلَ أَهْلِ الشَّرَهِ وَالنَّهَمِ ، وَإِنَّمَا هُوَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا قُدِّمَ لَهُ الْحَلْوَاءُ نَالَ مِنْهَا نَيْلًا صَالِحًا مِنْ غَيْرِ تَقْدِيرٍ ، فَيُعْلَمُ بِذَلِكَ أَنَّهُ قَدْ أَعْجَبَهُ طَعْمُهَا وَحَلَاوَتُهَا .
وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى جَوَازِ اتِّخَاذِ الْحَلَاوَاتِ وَالْأَطْعِمَةِ مِنْ أَخْلَاطٍ شَتًّى .سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے (مروی ہے کہ انھوں نے) فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کو حلوا اور شہد پسند تھا۔“
اور زمعہ بن صالح رحمہ اللہ نے اسے زہری رحمہ اللہ سے، انھوں نے ابن المسیب رحمہ اللہ سے، انھوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، لیکن یہ روایت محفوظ نہیں ہے۔
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں اسحاق حنظلی رحمہ اللہ کے واسطے سے ابو اسامہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
ابو سلیمان (خطابی) رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”نبی کریم ﷺ کا حلوے کو پسند فرمانا اس معنی میں نہیں تھا کہ آپ ﷺ کو اس کی بہت زیادہ خواہش ہوتی، یا نفس شدت سے اس کی طرف کھنچتا، یا لالچی اور پیٹو لوگوں کی طرح اسے بنانے میں تکلف اور نفاست اختیار فرماتے۔ بلکہ مراد یہ ہے کہ جب آپ ﷺ کے سامنے حلوا پیش کیا جاتا تو آپ ﷺ اس میں سے بغیر کسی اندازے اور پابندی کے خاصی مقدار تناول فرما لیتے، جس سے معلوم ہو جاتا کہ اس کا ذائقہ اور مٹھاس آپ ﷺ کو اچھی لگی ہے۔
اور اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ مختلف اجزا ملا کر میٹھی چیزیں اور کھانے تیار کرنا جائز ہے۔“
• أبو محمد بن شوذب المقرئ الواسطي هو عبد الله بن عمر بن أحمد بن علي بن شوذب المقرئ الواسطي.