شعب الایمان — حدیث نمبر 5522
باب: ثرید اور دوسری سالن والی چیزیں۔
الثريد وغيره مما يكون أدما
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ : أَرْسَلَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، إِنِّي قَدِ اتَّخَذْتُ لَكَ طَعَامًا ، فَأْتِنِي مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ، فَأَتَاهُ فَقَالَ لَهُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنِّي لَسْتُ أَتَأَمَّرُ عَلَى أَحَدٍ ، إِنَّمَا أَعُدُّكَ رَجُلًا مِنَّا ، ائْتِنَا بِالثَّرِيدِ ، فَلَقَدْ كَانَ أَحَبُّ الطَّعَامِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الثَّرِيدَ مِنَ الْخُبْزِ وَالثَّرِيدَ مِنَ التَّمْرِ وَهُوَ الْحَيْسُ ، فَلَمَّا رَفَعَ قَالَ : ارْفَعْ يَا غُلَامُ ، اللَّهُ الْمَحْمُودُ ، اللَّهُ الْمَعْبُودُ ، اللَّهُ الْمَشْكُورُ ، كَذَا قَالَ عَنْ عِكْرِمَةَ لَمْ يَذْكُرْ بَيْنَهُمَا أَحَدًا .عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیجا: ”میں نے آپ کے لیے کھانا تیار کیا ہے، آپ جسے پسند کریں اسے ساتھ لے کر میرے ہاں تشریف لائیں۔“ چنانچہ وہ ان کے پاس آئے تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: ”اے ابو سعید! میں کسی پر حکم نہیں چلاتا، میں تو تمہیں اپنا ہی آدمی سمجھتا ہوں، ہمارے پاس ثرید لاؤ، کیونکہ رسول اللہ ﷺ کو سب کھانوں سے زیادہ پسند روٹی کا ثرید اور کھجور کا ثرید تھا، اور وہ حیس ہے۔“ پھر جب دسترخوان اٹھایا گیا تو فرمایا: ”اے لڑکے! اٹھا لو۔ اللہ ہی قابلِ حمد ہے، اللہ ہی معبود ہے، اللہ ہی لائقِ شکر ہے۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: انہوں نے اسی طرح عکرمہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے اور ان دونوں کے درمیان کسی کا ذکر نہیں کیا۔