حدیث نمبر: 5504
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ نُبَيْحٍ الْعَنَزِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ . . . فَذَكَرَ قِصَّةَ أَبِيهِ يَوْمَ أُحُدٍ وَذَكَرَ قِصَّةَ دُيُونِهِ ، وَمَجِيءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِذَلِكَ ، قَالَ : فَدَخَلَ ، فَفَرَشْتُ لَهُ فِرَاشًا وَوِسَادَةً ، فَوَضَعَ رَأْسَهُ ، فَنَامَ ، قَالَ فَقُلْتُ لِمَوْلًى لِي : اذْبَحْ هَذِهِ الْعَنَاقَ وَهِيَ دَاجِنٌ سَمِينَةٌ ، وَالْوَحَا وَالْعَجَلَ ، افْرَغَ مِنْهَا قَبْلَ أَنْ يَسْتَيْقِظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مَعَكَ ، قَالَ : فَلَمْ أَزَلْ فِيهَا حَتَّى فَرَغْنَا مِنْهَا وَهُوَ نَائِمٌ ، فَلَمَّا قَامَ قَالَ : " يَا جَابِرُ ائْتِنِي بِالطَّهُورِ " قَالَ : فَلَمْ يَفْرَغْ مِنْ طُهُورِهِ حَتَّى وُضِعَتِ الْعَنَاقُ عِنْدَهُ ، قَالَ : فَنَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ : " كَأَنَّكَ قَدْ عَلِمْتَ حُبَّنَا مِنَ اللَّحْمِ ، وَادْعُ لِي أَبَا بَكْرٍ " ثُمَّ دَعَا حَوَارِيَّهُ ، فَدَخَلُوا ، فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثُمَّ قَالَ : " كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ " فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، وَبَقِيَ مِنْهَا لَحْمٌ كَثِيرٌ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے اپنے والد کے یومِ احد کے واقعے اور ان کے قرضوں کا ذکر کیا، اور اس سلسلے میں رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری کا بھی ذکر کیا۔ پھر بیان کیا کہ آپ ﷺ اندر تشریف لائے تو میں نے آپ کے لیے بستر اور تکیہ بچھا دیا، آپ ﷺ نے سر رکھا اور سو گئے۔ میں نے اپنے غلام سے کہا: ”اس بکری کے بچے کو ذبح کرو، یہ گھر کی پلی ہوئی موٹی تازی ہے، جلدی کرو اور رسول اللہ ﷺ کے بیدار ہونے سے پہلے اس سے فارغ ہو جاؤ، میں بھی تمہارے ساتھ ہوں۔“ کہتے ہیں: میں اس کام میں لگا رہا یہاں تک کہ ہم اس سے فارغ ہو گئے اور آپ ﷺ ابھی سو رہے تھے۔ جب آپ ﷺ اٹھے تو فرمایا: ”جابر! میرے پاس وضو کا پانی لاؤ۔“ کہتے ہیں: آپ ﷺ ابھی وضو سے فارغ نہ ہوئے تھے کہ بکری کا بچہ آپ ﷺ کے سامنے رکھ دیا گیا۔ آپ ﷺ نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: ”گویا تمہیں معلوم ہے کہ ہمیں گوشت پسند ہے، اور میرے پاس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی بلا لاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے اپنے خاص ساتھیوں کو بلایا، وہ اندر آ گئے، تو رسول اللہ ﷺ نے کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا، پھر فرمایا: ”اللہ کا نام لے کر کھاؤ۔“ چنانچہ ان سب نے سیر ہو کر کھایا اور اس کے باوجود بہت سا گوشت بچ گیا۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5504
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5896
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 63) . »
«أخرجه الدارمي فى (سننه) ص 22، 25، وأحمد فى (مسنده) 3/ 303»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الأسود بن قيس العبدي ويقال العجلي، الكوفي يكنى أبا قيس. ثقة، من الرابعة (ع).
• نبيح بن عبد الله العنزي أبو عمرو الكوفي. مقبول، من الثالثة (٤).