شعب الایمان — حدیث نمبر 5502
باب: گوشت کھانا۔
أكل اللحم
حدیث نمبر: 5502
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : اشْتَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمًا ، قَالَ : " حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ : فَأَرْسَلَ إِلَى امْرَأَةٍ فَقَالَتْ : إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ عِنْدَنَا إِلَّا أَعْنَاقٌ ، فَأَسْتَحْيِي أُهْدِيهَا لَكِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَلَيْسَتْ أَقْرَبَهَا إِلَى الْخَيْرَاتِ ، وَأَبْعَدَهَا مِنَ الْأَذَى " .
هَكَذَا جَاءَ مُرْسَلًا .ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کو گوشت کھانے کی خواہش ہوئی۔ (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے یوں کہا:) آپ ﷺ نے ایک عورت کی طرف پیغام بھیجا تو اس نے کہا: ”ہمارے پاس تو گردنوں کے سوا کچھ باقی نہیں رہا، مجھے شرم آتی ہے کہ وہ آپ کو بھیجوں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ (گردن کا گوشت) بھلائیوں سے سب سے زیادہ قریب اور تکلیف دہ چیزوں سے سب سے زیادہ دور نہیں ہے؟“
اسی طرح یہ روایت مرسل آئی ہے۔