شعب الایمان — حدیث نمبر 5468
باب: گرا ہوا لقمہ اٹھانا، پیالہ صاف کرنا اور چاٹنے کے بعد رومال سے ہاتھ پونچھنا۔
رفع اللقمة إذا سقطت ، وإنقاء القصعة والتمسح بالمنديل بعد اللعق
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الطَّابَرَانِيُّ بِهَا ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّهُ ، سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَمْسَحْ أَحَدُكُمْ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّى يَلْعَقَ يَدَهُ ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَرْصُدُ لِلنَّاسِ عِنْدَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى عِنْدَ طَعَامِهِمْ ، وَلَا يَرْفَعُ الْقَصْعَةَ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يَلْعَقَهَا ، فَإِنَّ آخِرَ الطَّعَامِ فِيهِ الْبَرَكَةُ " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے یہاں تک کہ اسے چاٹ لے، کیونکہ آدمی نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں اس کے لیے برکت رکھی گئی ہے۔ اور شیطان لوگوں کی ہر چیز کے وقت گھات میں رہتا ہے، یہاں تک کہ ان کے کھانے کے وقت بھی۔ اور کوئی شخص برتن کو نہ اٹھائے یہاں تک کہ اسے خود چاٹ لے یا کسی اور سے چٹوا لے، کیونکہ کھانے کے آخری حصے میں برکت ہے۔“