شعب الایمان — حدیث نمبر 5451
باب: فصل: کھانے پر بسم اللہ پڑھنا۔
فصل في التسمية على الطعام
حدیث نمبر: 5451
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ : بَلَغَنِي أَنَّهُ لَا يَتِمُّ الطَّعَامُ حَتَّى يَكُونَ فِيهِ أَرْبَعٌ : يُذْكَرُ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ حِينَ يُوضَعُ ، وَيُحْمَدُ اللَّهُ عَلَيْهِ حِينَ يُرْفَعُ ، وَتَكْثُرُ الْأَيْدِي فِيهِ ، وَيَكُونُ مُهَيَّؤُهُ مِنْ طِيبٍ .
وَقَدْ رُوِيَ هَذَا بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَمْ أَنْقُلْهٌ لِضَعْفِهِ ، وَهُوَ فِي " سُنَنِ السَّلْمِيِّ " .ترجمہ
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ کھانا اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک اس میں چار چیزیں نہ ہوں: جب کھانا رکھا جائے تو اس پر اللہ کا نام لیا جائے، جب اٹھایا جائے تو اس پر اللہ کی حمد کی جائے، اس میں بہت سے ہاتھ شریک ہوں، اور اس کی تیاری پاکیزہ (حلال) مال سے ہو۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: ”یہ بات نبی کریم ﷺ سے ایک ضعیف سند کے ساتھ بھی مروی ہے، میں نے اس کے ضعف کی وجہ سے اسے نقل نہیں کیا، اور وہ ”سنن السلمی“ میں موجود ہے۔“