حدیث نمبر: 5449
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَهْوَازِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنِي وَحْشِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ وَحْشِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ وَحْشِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ : قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَأْكُلُ وَلَا نَشْبَعُ ، قَالَ : " فَلَعَلَّكُمْ تَتَفَرَّقُونَ " قُلْنَا : نَعَمْ ، قَالَ : " اجْتَمَعُوا عَلَى طَعَامِكُمْ ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يُبَارَكْ لَكُمْ فِيهِ " .
ترجمہ

سیدنا وحشی بن حرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم کھاتے ہیں مگر سیر نہیں ہوتے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شاید تم الگ الگ ہو کر کھاتے ہو؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے کھانے پر اکٹھے ہو جاؤ اور اللہ عز و جل کا نام لو، تمہارے لیے اس میں برکت دی جائے گی۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5449
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5835
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 3764) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, ابن ماجه (3286), الوليد بن مسلم : لم يصرح بالسماع المسلسل (تقدم : 415) وحرب بن وحشي مجهول (التحرير : 1170) لم يوثقه غير ابن حبان, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 133 (سنن أبي داود 3764) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 8/ 27) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) 4/ 138 رقم 3764، وابن ماجه فى (سننه) 2/ 1093 رقم 3286، وأحمد فى (مسنده) 3/ 501، وابن حبان فى (صحيحه) 7/ 327 رقم 5201، والطبراني فى (الكبير) 22/ 139 رقم 368، والحاكم فى (المستدرك) 2/ 103»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3764 | سنن ابن ماجه: 3286 | رياض الصالحين: 742
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• علي بن محمد بن إسحاق الطنافسي. ثقة عابد، من العاشرة (عس ق). وفي "ل" علي بن بحر.
• وحشي بن حرب بن وحشي بن حرب الحبشي، الحمصي. مستور، من الثامنة (د ق). قال صالح جزرة: لا يشتغل به ولا لأبيه. وقال العجلي: لا بأس له. راجع "الميزان" (٤/ ٣٣١).
• وأبوه: حرب بن وحشي بن حرب الحمصي. مقبول، من الثالثة (د ق).
• وجده: وحشي بن حرب الحبشي، الحمصي يكنى أبا دسمة. صحابي، نزل حمص ومات بها (خ د ق).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3764 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ایک ساتھ مل کر کھانے کا بیان۔`
وحشی بن حرب حبشی حمصی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن پیٹ نہیں بھرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " شاید تم لوگ الگ الگ کھاتے ہو؟ " لوگوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم لوگ مل کر اور بسم اللہ کر کے (اللہ کا نام لے کر) کھاؤ، تمہارے کھانے میں برکت ہو گی۔‏‏‏‏" ابوداؤد کہتے ہیں: جب تم کسی ولیمہ میں ہو اور کھانا رکھ دیا جائے تو گھر کے مالک (میزبان) کی اجازت کے بغیر کھانا نہ کھاؤ۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3764]
فوائد ومسائل:
1۔
شفعہ شفع سے ماخوز ہے اور لغت میں اس کے معنی جوڑا ہونا۔
اضافہ کرنا۔
اور اعانت کرنا آتے ہیں۔
شرعاً یہ ہے کہ مشترک یا ملحق زمین ومکان کو فروخت کرتے وقت شریک ساتھی کو جو حق خریداری کا اولین حق رکھتا تھا۔
بتائے بغیر کسی اور کو منتقل کردیا گیا ہو۔
تو اسے واپس لوٹانا۔
شفعہ کہلاتا ہے۔
بشرط یہ ہے کہ قیمت وہی ہو جو اجنبی نے دی ہو۔

2۔
حدیث۔
1516۔
3515۔
میں ہمسائے سے مراد شریک ہے۔
جیسا کہ متعدد روایات میں صراحت ہے۔
اسی کی تایئد حدیث 3518 سے بھی ہوتی ہے۔
اس میں وضاحت ہے کہ جس ہمسائے کا راستہ ایک ہو وہی ہمسایہ شفعہ کا حقدار ہوگا۔
اگر راستہ مشترک نہ ہو۔
بلکہ الگ الگ ہو ایک دوسرے کی حدود متعین ہوں تو پھر محض ہمسایہ ہونے کی بنا پردہ شفعہ کا حق دار نہیں ہوگا۔
شفعہ کا حق دارصرف وہی ہوگا جو زمین یا باغ میں شریک ہوگا۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3764 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3286 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ایک ساتھ کھانے کا بیان۔`
وحشی بن حرب حبشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " شاید الگ الگ متفرق ہو کر کھاتے ہو "، لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کھانا مل جل کر ایک ساتھ کھاؤ، اور اللہ کا نام لیا کرو، تو اس میں تمہارے لیے برکت ہو گی " ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3286]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے حسن قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الإمام أحمد: 25 /486، والصحيحة للألبانى رقم: 664)
بنابریں مل کر کھانا برکت کا باعث ہے تاہم الگ الگ کھانا بھی جائز ہے۔
ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿لَيسَ عَلَيكُم جُناحٌ أَن تَأكُلوا جَميعًا أَو أَشتاتًا﴾ (النور: 24: 61)
، ’’تم پر اس میں بھی کوئی گناه نہیں کہ تم سب ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاؤ یا الگ الگ‘‘۔

(2)
بسم اللہ پڑھنا برکت کا باعث ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3286 سے ماخوذ ہے۔