شعب الایمان — حدیث نمبر 5427
باب: چوتھی فصل: کھانے پینے کے آداب اور کھانے سے پہلے اور بعد ہاتھ دھونا۔
الفصل الرابع في آداب الأكل والشرب وغسل اليد قبل الطعام وبعده
حدیث نمبر: 5427
فَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ يَبْلُغُ بِهَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ غَمْرٌ ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ " .
كَذَا رَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ مُرْسَلًا .ترجمہ
عبیداللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ نے نبی کریم ﷺ تک پہنچاتے ہوئے (یہ حدیث) بیان کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ میں چکنائی (کھانے کی بو) لگی ہو، پھر اسے کوئی (تکلیف) پہنچ جائے تو وہ صرف اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔“
اسی طرح ابن عیینہ رحمہ اللہ نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔