شعب الایمان — حدیث نمبر 5417
باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔
الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ جَوَّابٍ التَّيْمِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - ، فَقَالَ : إِنَّ لِي جَارًا ، وَلَا أَعْلَمُ لَهُ شَيْئًا ، إِلَّا خَبِيثًا أَوْ حَرَامًا ، وَإِنَّهُ يَدْعُونِي ، فَأُحْرَجُ أَنْ آتِيَهُ وَأَتَحَرَّجُ أَنْ لَا آتِيَهُ ، فَقَالَ : " إِنَّهَا وَاجِبَةٌ ، فَإِنَّمَا وِزْرُهُ عَلَيْهِ .
قَالَ الشَّيْخُ : " جَوَّابُ التَّيْمِيُّ فِيهِ نَظَرٌ ، وَلَا أَدْرِي هَلْ حَفِظَ قَوْلَهُ ، وَلَا أَعْلَمُ لَهُ شَيْئًا إِلَّا حَرَامًا ، ثُمَّ قَدْ يَكُونُ لَهُ شَيْءٌ حَلَالٌ لَا يَعْلَمُ هُوَ بِهِ ، وَقَدْ يَشْتَرِي الطَّعَامَ الَّذِي يَدْعُوهُ إِلَيْهِ فِي ذِمَّتِهِ ، فَيَكُونُ الطَّعَامُ حَلَالًا ، وَلَوِ اسْتَحَلَّهُ فِي تَرْكِ الْإِجَابَةِ ، كَانَ حَسَنًا ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .حارث بن سوید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عبداللہ، یعنی ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: ”میرا ایک پڑوسی ہے اور میں اس کے بارے میں ناپاک یا حرام کے سوا کچھ نہیں جانتا، وہ مجھے دعوت دیتا ہے تو مجھے اس کے ہاں جانے میں بھی حرج محسوس ہوتا ہے اور نہ جانے میں بھی حرج محسوس ہوتا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”یہ دعوت قبول کرنا واجب ہے، اس کا گناہ تو اسی پر ہے۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”جواب تیمی کے بارے میں کلام ہے، اور میں نہیں جانتا کہ انہوں نے ان (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) کا قول یاد رکھا ہے یا نہیں۔ اور (اس آدمی کا یہ کہنا کہ) ’میں اس کے بارے میں حرام کے سوا کچھ نہیں جانتا‘ (اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ سب حرام ہو)، کیونکہ ہو سکتا ہے اس کے پاس کوئی حلال مال ہو جس کا اسے علم نہ ہو، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ جس کھانے کی دعوت دے رہا ہے اسے اپنے ذمے (ادھار) پر خریدے، تو وہ کھانا حلال ہوگا۔ اور اگر وہ (دعوت کھانے والا) دعوت قبول نہ کرنے کو اپنے لیے جائز سمجھ لے تو یہ بھی اچھا ہوگا۔ واللہ اعلم۔“
• جواب بن عبد الله التيمي الكوفي. صدوق رمي بالإرجاء، من السادسة (زهـ).