شعب الایمان — حدیث نمبر 5393

باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔

الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات

حدیث نمبر: 5393
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَزْدِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَرْدَوَيْهِ الصَّائِغَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ الْفُضَيْلَ بْنَ عِيَاضٍ ، يَقُولُ : سَأَلَ رَجُلٌ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ ، عَنْ فَضْلِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ ، فَقَالَ : " انْظُرْ كِسْرَتَكَ الَّتِي تَأْكُلُهَا ، مِنْ أَيْنَ تَأْكُلُهَا ؟ وَقُمْ فِي الصَّفِّ الْأَخِيرِ " .
وَرُوِّينَا عَنْ شُعَيْبِ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّهُ قَالَ : قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ : انْظُرْ دِرْهَمَكَ ، مِنْ أَيْنَ هُوَ ، وَصَلِّ فِي الصَّفِّ الْأَخِيرِ .
ترجمہ

فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سفیان ثوری رحمہ اللہ سے پہلی صف کی فضیلت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”پہلے اپنے اس لقمے کو دیکھ جو تو کھاتا ہے کہ کہاں سے کھاتا ہے، اور پچھلی صف میں کھڑا ہو جا۔“
اور ہمیں شعیب بن حرب رحمہ اللہ سے بھی روایت پہنچی ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ سفیان ثوری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اپنے درہم کو دیکھ کہ وہ کہاں سے آیا ہے، اور پچھلی صف میں نماز پڑھ۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5393
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5777
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• مردويه الصائغ هو عبد الصمد بن يزيد أبو عبد الله الصائغ خادم الفضيل بن عياض (م ٢٥٣ هـ). لا بأس به، ليس ممن يكذب. راجع "تاريخ بغداد" (١١/ ٤٠).