شعب الایمان — حدیث نمبر 5386
باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔
الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ لِأَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - ، غُلَامٌ يُخْرِجُ لَهُ الْخَرَاجَ ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ ، يَأْكُلُ مِنْ خَرَاجِهِ ، فَجَاءَ يَوْمًا بِشَيْءٍ ، فَأَكَلَ مِنْهُ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ لَهُ الْغُلَامُ : تَدْرِي مَا هَذَا ؟ فَقَالَ : أَبُو بَكْرٍ : وَمَا هُوَ ؟ قَالَ : كُنْتُ تَكَهَّنْتُ لِإِنْسَانٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، وَمَا أَحْسَنَ الْكِهَانَةَ إِلَّا أَنِّي خَدَعْتُهُ ، فَلَقِيَنِي ، فَأَعْطَانِي بِذَلِكَ ، فَهَذَا الَّذِي أَكَلْتَ مِنْهُ ، قَالَ : فَأَدْخَلَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ ، فَقَاءَ كُلَّ شَيْءٍ فِي بَطْنِهِ " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا جو انہیں خراج (مقررہ کمائی) لا کر دیتا تھا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے خراج میں سے کھایا کرتے تھے۔ ایک دن وہ کوئی چیز لایا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس میں سے کھا لیا۔ غلام نے ان سے کہا: ”آپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”میں نے زمانۂ جاہلیت میں ایک آدمی کے لیے کہانت کی تھی، حالانکہ مجھے کہانت اچھی طرح آتی نہ تھی، بس میں نے اسے دھوکا دیا تھا۔ پھر وہ مجھ سے ملا تو اس نے مجھے اس کے بدلے یہ دیا، اور یہ وہی چیز ہے جس میں سے آپ نے کھایا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ (حلق میں) ڈالا اور جو کچھ ان کے پیٹ میں تھا سب قے کر دیا۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں اسماعیل بن ابی اویس رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، مگر انہوں نے یوں کہا: ”اپنے بھائی سے، انہوں نے سلیمان سے، انہوں نے یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبدالرحمن بن قاسم رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (قاسم) سے۔“
• الفريابي هو جعفر بن محمد بن المستفاض، أبو بكر القاضي.
• ابن أبي أويس هو إسماعيل بن عبد الله الأصبحي، المدني، صدوق.
• وأخوه: عبد الحميد بن عبد الله الأصبحي أبو بكر، ثقة، تقدموا.
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
شرعی دلیل کے بغیر مستقبل کی خبریں دینا کہا نت ہے ہماری شریعت میں(حُلْوَانُ الْكَاهِنِ)
یعنی کاہن کا نذرانہ حرام ہے، اس لیے حضرت ابو بکر ؓ نے قے کر کے اسے نکال دیا۔
آپ نے تقوی اور احتیاط کی بنا پر ایسا کیا بصورت دیگر آپ اس کا تاوان بھی دے سکتے تھے۔
ظہور نبوت سے پہلے زمانہ جاہلیت میں اس طرح کے کام بہت ہوتے تھے۔
2۔
اس سے معلوم ہوا کہ حرام کی ملازمت سے ملنے والی پنشن بھی حرام ہے۔
اس سے انتہائی ضروری ہے۔
3۔
واضح رہے کہ خراج اس رقم کو کہتے ہیں جو غلام کما کے روزانہ اپنے آقا کو ادا کرتا ہے اور یہ طے شدہ ہوتی ہے۔
واللہ اعلم۔