شعب الایمان — حدیث نمبر 537
باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
حدیث نمبر: 537
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ قَوْمٍ جَلَسُوا مَجْلِسًا ، وَتَفَرَّقُوا مِنْهُ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهِ إِلَّا كَأَنَّمَا تَفَرَّقُوا عَنْ جِيفَةِ حِمَارٍ ، وَكَانَ عَلَيْهِمْ حَسْرَةٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
رَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ كَمَا :ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور وہاں اللہ کا ذکر کیے بغیر اٹھ کر چلے جائیں تو وہ گویا مردار گدھے کے پاس سے اٹھ کر گئے، اور یہ (مجلس) ان پر قیامت کے دن باعثِ حسرت ہوگی۔“
اسے اعمش رحمہ اللہ نے ابو صالح رحمہ اللہ سے اسی طرح روایت کیا ہے، جیسا کہ (آئندہ روایت میں ہے):