شعب الایمان — حدیث نمبر 5365
باب: تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔
الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّكَّرِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْهَرُ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ غَسَّانَ الْغَلَابِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ رَجُلٍ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، وَفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قَالَ : فَقَالَ سُفْيَانُ : قُومُوا بِنَا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَرْزُوقٍ ، فَإِنَّهُ ثَقِيلٌ لِنَعُودَهُ ، فَقَامُوا حَتَّى دَخَلُوا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ ، فَوَجَدُوهُ فِي بَيْتٍ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْحَصَا شَيْءٌ ، وَعَلَى عَوْرَتِهِ خِرْقَةٌ ، تَكَادُ تَسْتُرُهُ ، وَرَأْسُهُ عَلَى دُكَّانٍ وَهُوَ مَسْجِدُ الْبَيْتِ ، فَقَالَ لَهُ سُفْيَانُ : " يَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، بَلَغَنِي أَنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ يَدَعُ مِنَ الدُّنْيَا شَيْئًا ، إِلَّا عَوَضَّهُ اللَّهُ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ ، وَقَدْ تَرَكْتَ أَشْيَاءَ مِنَ الدُّنْيَا ، فَمَا عَوَضَّكَ اللَّهُ مِنْهَا ؟ قَالَ : الرِّضَا بِمَا تَرَوْنَ " .ایک نامعلوم آدمی بیان کرتا ہے کہ میں امام ابن عیینہ رحمہ اللہ، امام فضیل بن عیاض رحمہ اللہ اور امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کے ساتھ تھا۔ امام سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ”ہمارے ساتھ عبداللہ بن مرزوق کے پاس چلو، وہ سخت بیمار ہیں، ہم ان کی عیادت کریں۔“ چنانچہ وہ سب اٹھے اور عبداللہ کے پاس پہنچے تو انہیں ایک ایسے گھر میں پایا جس میں ان کے اور کنکریوں کے درمیان کوئی چیز (بچھونا) نہ تھی، ان کی شرمگاہ پر ایک چیتھڑا تھا جو بمشکل ان کا ستر ڈھانپتا تھا، اور ان کا سر ایک چبوترے پر تھا جو گھر کی مسجد (نماز کی جگہ) تھی۔ امام سفیان رحمہ اللہ نے ان سے کہا: ”اے ابو محمد! مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جو شخص دنیا کی کوئی چیز چھوڑتا ہے، اللہ اسے اس سے بہتر عوض عطا فرماتا ہے۔ آپ نے دنیا کی بہت سی چیزیں چھوڑی ہیں، تو اللہ نے آپ کو ان کے بدلے میں کیا عطا فرمایا؟“ انہوں نے کہا: ”اس حال پر راضی رہنا جو آپ دیکھ رہے ہیں۔“
• عبد الله بن مرزوق، ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ٣٤٥) وقال: كان وزيرا لهارون ثم تاب واستعفى ولزم العبادة وخرج مما كان فيه حتى كان ينام على الرمل ويتوسد الحصى ثم ذكر هذا الأثر.