حدیث نمبر: 5345
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ ، أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ الْقَرَاطِيسِيُّ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، قَالَ رَجُلٌ : لِبَشَرِ بْنِ الْحَارِثِ : يَا أَبَا نَصْرٍ ، لَا أَدْرِي بِأَيِّ شَيْءٍ آكُلُ خُبْزِي ؟ قَالَ : " إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَأْكُلَ خُبْزَكَ ، فَاذْكُرِ الْعَافِيَةَ ، اجْعَلْهَا إِدَامَكَ " .
ترجمہ

ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے بشر بن حارث رحمہ اللہ سے کہا: ”اے ابو نصر! مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں اپنی روٹی کس چیز کے ساتھ کھاؤں؟“ انہوں نے فرمایا: ”جب تم اپنی روٹی کھانے لگو تو عافیت کو یاد کرو اور اسی کو اپنا سالن بنا لو۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب / حدیث: 5345
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5730