شعب الایمان — حدیث نمبر 5312
باب: دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
حدیث نمبر: 5312
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتُوَيْهِ الْفَارِسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ ، أَنَّ أَبَا سُلَيْمَانَ الدَّارَانِيِّ ، رَأَى حَمْدَانَ أَبَا صَالِحٍ ، وَعَلَيْهِ عَبَاءٌ ، فَقَالَ لِي : أَيُّ شَيْءٍ أَرَادَ بِلُبْسِ الْعَبَاءِ ؟ [ قُلْتُ : يُذِلُّ نَفْسَهُ ، قَالَ : " أَمَا أَدُلَّهُ عَلَى مَا هُوَ أَذَلَّ لَهَا مِنْ لُبِسِ الْعَبَاءِ ] ، يَرْفَعُ عَلِيفَتَهَا لَيْلَةً وَاحِدَةً " .ترجمہ
احمد بن ابی الحواری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابوسلیمان دارانی رحمہ اللہ نے حمدان ابو صالح رحمہ اللہ کو دیکھا کہ وہ عباء (اونی چادر) پہنے ہوئے تھے، تو مجھ سے فرمایا: ”اس نے عباء پہننے سے کیا ارادہ کیا ہے؟“ [میں نے عرض کیا: ”وہ اپنے نفس کو ذلیل کرنا چاہتا ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں اسے وہ چیز نہ بتا دوں جو نفس کو عباء پہننے سے بھی زیادہ ذلیل کرنے والی ہے؟] وہ ایک رات اس (نفس) کا چارہ اٹھا لے۔“