شعب الایمان — حدیث نمبر 5290
باب: دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ أَنَّهُ قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، كَانَ يَأْكُلُ خُبْزًا بِسَمْنٍ ، فَدَعَا رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ مَعَهُ ، وَيَتْبَعُ بِاللُّقْمَةِ ، وَضَرَّ الصَّفْحَةَ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : " كَأَنَّكَ مُقْفِرٌ " ، فَقَالَ : وَاللَّهِ مَا ذُقْتُ سَمْنًا ، وَلَا رَأَيْتُ أَكْلًا بِهِ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ عُمَرُ : " لَا آكُلُ سَمْنًا حَتَّى يَحْيَى النَّاسُ ، مِنْ أَوَّلِ مَا يَحْيَوْنَ " .یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ گھی کے ساتھ روٹی کھا رہے تھے، تو انہوں نے دیہات کے رہنے والے ایک آدمی کو بلایا، وہ ان کے ساتھ کھانے لگا اور پیالے کے کناروں اور اطراف سے بھی لقمہ سمیٹ سمیٹ کر کھاتا رہا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”گویا تمہیں چکناہٹ کھانے کو نہیں ملتی۔“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میں نے فلاں فلاں مدت سے نہ گھی چکھا ہے اور نہ کسی کو اسے کھاتے دیکھا ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں گھی نہیں کھاؤں گا یہاں تک کہ لوگ پہلی مرتبہ خوشحالی اور زندگی کی بہار پا لیں۔“
• أبو الحسن الطرائفي هو أحمد بن محمد بن عبدوس بن سلمة.
• يحيى بن سعيد، هو الأنصاري.