شعب الایمان — حدیث نمبر 5284
باب: دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَدْرَكَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمَعَهُ حَامِلُ لَحْمٍ ، فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، قَرِمْنَا إِلَى اللَّحْمِ ، فَاشْتَرَيْتُ بِدِرْهَمٍ لَحْمًا ، فَقَالَ عُمَرُ : " أَمَا يُرِيدُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَطْوِيَ بَطْنَهُ لِجَارِهِ وَابْنِ عَمِّهِ ، فَأَيْنَ تَذْهَبُ عَنْكُمْ هَذِهِ الْآيَةُ : ( أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا ) ؟ .
وَرُوِيَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، مُرْسَلًا ، مَوْصُولًا .یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی ملاقات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے ہوئی، ان کے ساتھ ایک شخص گوشت اٹھائے ہوئے تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے امیر المومنین! ہمیں گوشت کی بڑی خواہش ہو رہی تھی تو میں نے ایک درہم کا گوشت خرید لیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی یہ نہیں چاہتا کہ اپنے پڑوسی اور چچا زاد کی خاطر اپنا پیٹ خالی رکھے؟ تو پھر یہ آیت تم سے کہاں چلی گئی: ﴿أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَاتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا﴾ (تم اپنی پاکیزہ چیزیں اپنی دنیوی زندگی میں ختم کر چکے اور ان سے خوب فائدہ اٹھا چکے)؟“
اور یہ روایت عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے مرسل اور موصول دونوں طرح مروی ہے۔
• يحيى بن سعيد هو ابن قيس الأنصاري، المدني، لم يسمع من عمر بن الخطاب.