شعب الایمان — حدیث نمبر 5259
باب: دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
حدیث نمبر: 5259
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدَةَ السَّلِيطِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيُّ ، عَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : تَجَشَّأَ رَجُلٌ ، عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " كُفَّ جُشَاءَكَ عَنَّا ، فَإِنَّ أَكْثَرَكُمْ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا ، أَكْثَرُكُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس ایک آدمی نے ڈکار لی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ڈکار ہم سے روکے رکھو، کیونکہ دنیا میں تم میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والے لوگ قیامت کے دن تم میں سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن حميد هو الرازي حافظ ضعيف، وكان ابن معين حسن الرأي فيه، تقدم.
• عبد العزيز بن عبد الله القرشي، أبو يحى النَّرْمَقي، الرازي. منكر الحديث، من الثامنة (ت ق).
• يحيى البكاء هو يحيى بن مسلم أو ابن سليم بن خليد البصري ضعيف، مر.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2478 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے ڈکار لیا، تو آپ نے فرمایا: " تم اپنی ڈکار ہم سے دور رکھو اس لیے کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والا قیامت کے دن سب سے زیادہ بھوکا رہے گا " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2478]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ڈکار عموماً زیادہ کھانے سے آتی ہے، اس لیے آپ نے اس آدمی سے یہ فرمایا، اور اگر ڈکار گیس کی بیماری کی وجہ سے آئے تو اس ڈکار پر یہ حدیث صادق نہیں آئے گی، کیوں کہ یہ تو مجبوری کی حالت میں ہے۔
وضاحت:
1؎:
ڈکار عموماً زیادہ کھانے سے آتی ہے، اس لیے آپ نے اس آدمی سے یہ فرمایا، اور اگر ڈکار گیس کی بیماری کی وجہ سے آئے تو اس ڈکار پر یہ حدیث صادق نہیں آئے گی، کیوں کہ یہ تو مجبوری کی حالت میں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2478 سے ماخوذ ہے۔