شعب الایمان — حدیث نمبر 5229
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انتالیسویں شاخ: کھانے پینے کی چیزوں کا باب۔
التاسع والثلاثون من شعب الإيمان باب في المطاعم والمشارب
حدیث نمبر: 5229
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، كَيْفَ بِأَصْحَابِنَا ، وَبِمَنْ مَاتَ ، وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : " ( لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا ) ، إِلَى آخِرِ الْآيَةِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے ان ساتھیوں کا کیا حال ہوگا جو اس حال میں فوت ہو گئے کہ وہ شراب پیتے تھے؟“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا﴾ آیت کے آخر تک۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عامر عبد الملك بن عمرو العقدي، والقيسي- ثقة، تقدم.
• أبو عامر عبد الملك بن عمرو العقدي، والقيسي- ثقة، تقدم.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3052 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ المائدہ سے بعض آیات کی تفسیر۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! جو لوگ شراب پیتے تھے اور مر گئے ان کا کیا ہو گا؟ اس وقت آیت «ليس على الذين آمنوا وعملوا الصالحات جناح فيما طعموا إذا ما اتقوا وآمنوا وعملوا الصالحات» " ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے (حرمت سے پہلے) کھائے پئے جب کہ انہوں نے پرہیزگاری اختیار کر لی، ایمان لائے اور اچھے عمل کیے " (المائدہ: ۹۳)، نازل ہوئی۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3052]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے اس چیز میں کوئی گناہ نہیں جو انہوں نے (حرمت سے پہلے) کھائے پئے جب کہ انہوں نے پرہیزگاری اختیارکرلی، ایمان لائے اور اچھے عمل کیے (المائدۃ: 93)
نوٹ:
(سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے)

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3052 سے ماخوذ ہے۔