شعب الایمان — حدیث نمبر 5190
باب: ایمان کی شاخوں میں سے انتالیسویں شاخ: کھانے پینے کی چیزوں کا باب۔
التاسع والثلاثون من شعب الإيمان باب في المطاعم والمشارب
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ - حَ .
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَا : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ : أَنَّ رَجُلًا قَدِمَ مِنْ جَيْشَانَ ، وَجَيْشَانُ مِنَ الْيَمَنِ ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنْ شَرَابٍ يَشْرَبُونَهُ بِأَرْضِهِمْ مِنَ الذُّرَةِ ، يُقَالُ لَهُ : الْمِزْرُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَ مُسْكِرٌ هُوَ ؟ " قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ، إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ لِمَنْ يَشْرَبُ الْمُسْكِرَ ، أَنْ يَسْقِيَهُ مِنَ طِينَةِ الْخَبَالِ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا طِينَةُ الْخَبَالِ ؟ قَالَ : " عَرَقُ أَهْلِ النَّارِ ، أَوْ عُصَارَةُ أَهْلِ النَّارِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ قُتَيْبَةَ .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یمن کے علاقے جیشان سے ایک آدمی آیا، اس نے نبی ﷺ سے اس شراب کے بارے میں پوچھا جو وہ لوگ اپنے علاقے میں مکئی (جوار) سے بناتے اور پیتے تھے، جسے ”مِزر“ کہا جاتا تھا، تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ نشہ آور ہوتی ہے؟“ لوگوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے یہ عہد لیا ہے کہ جو شخص نشہ آور چیز پیے گا اسے ’طِینَةُ الخَبَال‘ پلائے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! طینۃ الخبال کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہنمیوں کا پسینہ“ یا فرمایا: ”جہنمیوں کا نچوڑ۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”صحیح“ میں قتیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أحمد بن علي الحراني لم نجد له ترجمة.