شعب الایمان — حدیث نمبر 5176
باب: فصل: قرض کی ادائیگی میں سختی (اور اہتمام)۔
فصل في التسديد في الدين
حدیث نمبر: 5176
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أَكْثَرَ مَا تَتَعَوَّذُ مِنَ الْمَغْرَمِ ؟ قَالَ : " إِنَّهُ مَنْ غَرِمَ وَعَدَ فَأَخْلَفَ ، وَحَدَّثَ فَكَذَبَ " .
أَخْرَجَاهُ مِنْ حَدِيثِ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي جَمْرَةَ وَغَيْرِهِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ گناہ اور قرض سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ قرض سے کتنی کثرت سے پناہ مانگتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک آدمی جب مقروض ہو جاتا ہے تو بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔“
اسے امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے شعیب بن ابی جمرہ رحمہ اللہ اور دیگر راویوں کی حدیث سے، انہوں نے امام زہری رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔