شعب الایمان — حدیث نمبر 516

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 516
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ابْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي الْبَحْرِيَّةِ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ وَأَرْضَاهَا لَكُمْ عِنْدَ مَلِيكِكُمْ ، وَأَرْفَعِهَا فِي دَرَجَاتِكُمْ ، وَخَيْرٍ لَكُمْ مِمَّنْ أُعْطِيَ الذَّهَبِ وَالْوَرِقِ ، وَمِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ فَتَضْرِبُونَ أَعْنَاقَهُمْ وَيَضْرِبُونَ أَعْنَاقَكُمْ ؟ " قَالُوا : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " ذِكْرُ اللَّهِ " .
وَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ : " مَا عَمِلَ امْرُؤٌ بِعَمَلٍ أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ " .
وَرُوِّينَا فِي كِتَابِ الدَّعَوَاتِ مِنْ حَدِيثِ مَكِّيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَالِيًا " وَرُوِيَ آخِرُ الْحَدِيثِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ مَرْفُوعًا .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین اعمال کی خبر نہ دوں، جو تمہارے مالک (حقیقی بادشاہ) کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ، تمہارے درجات میں سب سے زیادہ بلند کرنے والا، تمہارے لیے سونا اور چاندی خرچ کرنے سے بہتر، اور اس سے بھی بہتر ہے کہ تم اپنے دشمن سے ٹکراؤ، تم ان کی گردنیں مارو اور وہ تمہاری گردنیں ماریں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا ذکر۔“
اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کسی آدمی نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جو اسے اللہ کے عذاب سے ذکرِ الٰہی سے بڑھ کر نجات دلانے والا ہو۔“
اور ہم نے کتاب الدعوات میں مکی بن ابراہیم رحمہ اللہ کی روایت سے، عبداللہ بن سعید رحمہ اللہ سے عالی سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور حدیث کا آخری حصہ ایک دوسری سند سے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً (نبی ﷺ کے فرمان کے طور پر) بھی مروی ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 516
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 519
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، ابن ماجة (2790) (سنن الترمذي 3377) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن✷, (سنن الترمذي 3377) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 59) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3377، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3790، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21195، 26977، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1868، والبغوي فى (شرح السنة) برقم: 1244»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3377 | سنن ابن ماجه: 3790 | رياض الصالحين: 1441
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إبراهيم بن حمزة بن محمد بن حمزة بن مصعب بن عبد الله بن الزبير، أبو إسحاق (م ٢٣٠ هـ). صدوق. من العاشرة (خ، د، س).
• المغيرة بن عبد الرحمن بن الحارث بن عبد الله بن عياش بن أبي ربيعة المخزومي (م ١٨٦ هـ) صدوق له أوهام. من الثامنة (خ، د، س، ق).
• عبد الله بن سعيد بن أبي هند، أبو بكر المدني. صدوق. ربما وهم. من السادسة (ع).
• زياد بن أبي زياد المخزومي مولى عبد الله بن عاش (م ١٣٥ هـ). ثقة عابد، من الخامسة (م، ت، ق).
• أبو بحْريّة هو عبد الله بن قيس الكندي السكوني (م ٧٧ هـ). ثقة مخضرم (٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3377 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´ذکر الٰہی سے متعلق ایک اور باب۔`
ابو الدرداء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا میں تمہارے سب سے بہتر اور تمہارے رب کے نزدیک سب سے پاکیزہ اور سب سے بلند درجے والے عمل کی تمہیں خبر نہ دوں؟ وہ عمل تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے سے بہتر ہے، وہ عمل تمہارے لیے اس سے بھی بہتر ہے کہ تم (میدان جنگ میں) اپنے دشمن سے ٹکراؤ، وہ تمہاری گردنیں کاٹے اور تم ان کی (یعنی تمہارے جہاد کرنے سے بھی افضل) " لوگوں نے کہا: جی ہاں، (ضرور بتائیے) آپ نے فرمایا: " وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے "، معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں: اللہ کے ذکر سے بڑھ کر اللہ کے عذاب سے بچ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3377]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کا ذکر اللہ کے عذاب سے نجات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کیوں کہ ذکر: رب العالمین کی توحید، اس کی ثنا، تحمید وتمجید وغیرہ کے کلمات کو دل اور زبان پرجاری رکھنے کا نام ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3377 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3790 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ذکر الٰہی کی فضیلت۔`
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل ہو، اور تمہارے مالک کو سب سے زیادہ محبوب ہو، اور تمہارے درجات کو بلند کرتا ہو، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے اور دشمن سے ایسی جنگ کرنے سے کہ تم ان کی گردنیں مارو، اور وہ تمہاری گردنیں ماریں بہتر ہو؟ "، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سا عمل ہے؟ آپ نے فرمایا: " وہ اللہ کا ذکر ہے۔‏‏‏‏" اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دلانے والا انسان کا کوئی عمل ذکر الٰہی سے بڑھ کر نہیں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3790]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہر عمل کی بنیاد اللہ کے لیے اخلاص اور اس کی یاد پر ہے۔
اور تمام بڑی بڑی عبادات کا مقصد اللہ کے حضور عبودیت کا اظہار اور اس کی یاد ہے جیسا کہ ارشاد ہے: ﴿وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكر‌ي ﴾ (طه 20: 14)
"نماز قائم کرو میری یاد کے لیے۔
" حج میں تلبیہ ایک اہم ذکر ہے جو ایک طویل عرصے تک مسلسل جاری رہتا ہے۔
قربانی کے موقع پر فرمایا: ﴿لِيَذكُرُ‌وا اسمَ اللَّـهِ عَلىٰ ما رَ‌زَقَهُم مِن بَهيمَةِ الأَنعامِ﴾ (الحج 22: 34)
’’اللہ نے انہیں جو مویشی دیے ہیں ان پر اللہ کا نام لیں‘‘ قربانی کے دنوں کے بارے میں ارشاد نبوی ہے: ’’اللہ نے انہیں جو مویشی دیے ہیں ان پر اللہ کا نام لیں۔‘‘
قربانی کے دنوں کے بارے میں ارشاد نبوی ہے: ’’یہ کھانے پینے کے اور اللہ کے ذکر کے دن ہیں۔‘‘ (صحيح المسلم، الصيام، باب تحريم صوم أيام التشريق ......، حديث: 1141)

(2)
جہاد میں بھی خلوص اور ذکر کی وجہ سے برکت حاصل ہوتی ہے، چنانچہ جہاد کے دوران میں نماز ادا کرنے کا طریقہ بیان کرنے کے بعد فرمایا: ﴿فَإِذا قَضَيتُمُ الصَّلاةَ فَاذكُرُ‌وا اللَّـهَ قِيامًا وَقُعودًا وَعَلىٰ جُنوبِكُم﴾ (النساء 4: 103)
 ’’جب تم نماز اداکر چکو تو کھڑے، بیٹھے اور لیٹے اللہ کو یاد کرتے رہو۔‘‘

(3)
نماز، روزہ، زکاۃ اور جہاد کے اپنے فوائد ہیں جن کی وجہ سے ان اعمال کی ادائیگی بھی ضروری ہے، تا ہم اللہ کا ذکر عبادات کے لیے روح رواں کی حیثیت رکھتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3790 سے ماخوذ ہے۔