شعب الایمان — حدیث نمبر 5151
باب: فصل: قرض کی ادائیگی میں سختی (اور اہتمام)۔
فصل في التسديد في الدين
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، وَعَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ - حَ .
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ مَاتَ وَهُوَ بَرِيءٌ مِنْ ثَلَاثٍ : مِنَ الْكِبْرِ ، وَالْغُلُولِ ، وَالدَّيْنِ ، دَخَلَ الْجَنَّةَ .
قَالَ الشَّيْخُ : " فِي كِتَابِي عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْكَنْزِ مُقَيَّدٌ بِالزَّايِ ، وَالصَّحِيحُ فِي حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ بِالرَّاءِ .
قَالَ أَبُو عِيسَى : قَالَ أَبُو عَوَانَةَ فِي حَدِيثِهِ : الْكِبْرُ ، وَقَالَ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ : الْكَنْزُ بِالزَّايِ " .سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ وہ تین چیزوں سے بری ہو: تکبر سے، خیانت (مالِ غنیمت میں چوری) سے اور قرض سے، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”میری کتاب میں ابو عبداللہ سے (روایت کے مطابق) لفظ ”الکنز“ زاء کے ساتھ مقید ہے، جبکہ ابوعوانہ رحمہ اللہ کی حدیث میں صحیح (لفظ) راء کے ساتھ ہے۔“
ابو عیسیٰ (امام ترمذی) رحمہ اللہ نے کہا: ”ابوعوانہ رحمہ اللہ نے اپنی حدیث میں ”الکِبر“ کہا ہے، اور سعید بن ابی عروبہ رحمہ اللہ نے قتادہ رحمہ اللہ سے ”الکنز“ زاء کے ساتھ روایت کیا ہے۔“
• أبو عوانة هو الوضاح بن عبد الله اليشكري.
تشریح، فوائد و مسائل
ثوبان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کے جسم سے روح نکلی اور وہ تین چیزوں یعنی کنز، غلول اور قرض سے بری رہا، وہ جنت میں داخل ہو گا " ۱؎۔ سعید بن ابی عروبہ نے اسی طرح اپنی روایت میں «الكنز» بیان کیا ہے اور ابو عوانہ نے اپنی روایت میں «الكبر» بیان کیا ہے، اور اس میں «عن معدان» کا ذکر نہیں کیا ہے، سعید کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب السير/حدیث: 1573]
وضاحت:
1؎:
کنز: وہ خزانہ ہے جو زمین میں د فن ہو اور اس کی زکاۃ ادا نہ کی جاتی ہو۔
غلول: مال غنیمت میں خیانت کرنا۔
نوٹ:
(الکنزکا لفظ شاذ ہے، دیکھئے: الصحیحة رقم: 2785)
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس کی روح بدن سے جدا ہوئی اور وہ تین چیزوں غرور (گھمنڈ) خیانت اور قرض سے پاک ہو، تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2412]
فوائد و مسائل:
(1)
حدیث میں مذکورتینوں گناہ بہت بڑے گناہ ہیں۔
(2)
کبیرہ گناہوں کا مرتکب اگراللہ نے پہلے پہل معاف نہ کیے، جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا حتی کہ جہنم میں اپنے گناہوں کی سزا بھگت لے۔
یہ سزا سیکڑوں سال طویل بھی ہوسکتی ہے جب کہ جہنم کی ایک سکینڈ کی سزا بھی ناقابل برداشت ہے۔
(3)
نبئ اکرم ﷺ نے تکبر کی تعریف ان الفاظ میں فرمائی ہے: (الکِبَرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النَّاسِ)
(صحیح مسلم، الایمان، باب تحریم الکبر وبیانه، حدیث: 91)
’’تکبر، حق کا انکار کرنا اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔‘‘
(4)
مال غنیمت مسلمانوں کا مشترکہ حق ہوتا ہے۔
جب تقسیم کرکے ہرمجاہد کو اس کا حصہ د ے دیا جائے تو وہ ان کی جائز ملکیت بن جاتا ہے۔
تقسیم سے پہلے معمولی سی چیز لینا بھی حرام ہے، اسی طرح قوم کی اجتماعی ملکیت میں ناجائز تصرف کرنا یا اسے نقصان پہنچانا بھی کبیرہ گناہ ہے جیسے قومی خزانے کےمال کو اپنی ضروریات پرخرچ کر لینا۔
مسجد مدرسہ یا کسی دینی یا دنیاوی تنظیم کافنڈ انھی مصارف پرخرچ ہونا چاہیے جن کےلیے وہ اکٹھا کیا جاتا ہے، اگرکوئی عہدے دار ان کے علاوہ کسی اورمصرف میں خرچ کرتا ہے توخیانت ہے۔
(5)
قرض جان بوجھ کرادا نہ کرنا بھی اتنا ہی بڑا گناہ ہے لہٰذا اس سے بھی اجتناب کرنا فرض ہے۔