حدیث نمبر: 5148
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَنِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ نَجْرَانَ ، سَأَلَهُ وَهُوَ عِنْدَ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، فَقَالَ : أَرَأَيْتَ الْحَدِيثَ الَّذِي ذُكِرَ لَنَا ، فِي الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ دِينَارَانِ ، فَدُعِيَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَبَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ ، حَتَّى تَحَمَّلَ بِهَا أَبُو قَتَادَةَ ، هَلْ سَمِعْتَ أَبَاكَ يَذْكُرُ ذَلِكَ ؟ قُلْتُ : لَا ، وَلَكِنْ قَدْ حَدَّثَنِيهِ مِنْ أَهْلِي مَنْ لَا أَتُّهِمُ ، قَالَ النَّجْرَانِيُّ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ يَقُولُ : أَقْبَلَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَاذَا لِي إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ قَالَ : " الْجَنَّةُ " فَلَمَّا أَدْبَرَ الرَّجُلُ ، قَالَ : تَعَالَ ، إِنَّ جِبْرِيلَ سَارَّنِي السَّاعَةَ ، فَقَالَ : " إِلَّا الدَّيْنُ ، فَإِنَّهُ يُؤْخَذُ مِنْكَ " .
ترجمہ

بکیر بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ نے انہیں بتایا کہ نجران کے ایک آدمی نے ان سے سوال کیا، جبکہ وہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ کے پاس تھے۔ اس نے کہا: ”اس حدیث کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو ہمیں بیان کی گئی کہ ایک شخص پر دو دینار قرض تھے، رسول اللہ ﷺ کو اس کے جنازے کے لیے بلایا گیا تو آپ ﷺ نے اس کی نماز پڑھانے سے انکار فرما دیا یہاں تک کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے وہ قرض اپنے ذمے لے لیا؟ کیا آپ نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے سنا ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں، لیکن مجھے یہ بات میرے گھر والوں میں سے ایک ایسے شخص نے بیان کی ہے جس پر مجھے کوئی تہمت نہیں۔“ نجرانی نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو میرے لیے کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنت۔“ پھر جب وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چلا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”واپس آؤ، ابھی جبریل علیہ السلام نے مجھ سے سرگوشی میں کہا ہے: ”سوائے قرض کے، کیونکہ وہ تم سے وصول کیا جائے گا۔““

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في قبض اليد عن الاموال المحرمة / حدیث: 5148
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5537
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 373) . »
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 19/ 247 رقم 556، وو رقم 557، 19/ 248 رقم 558، وأحمد فى (مسنده) 2/ 220، والحاكم فى (المستدرك) 2/ 119»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• بكير بن عبد الله هو الأشج القرشي. لم نجد هذا الحديث بهذا السياق.