شعب الایمان — حدیث نمبر 5132
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑتیسویں شاخ: حرام مالوں سے ہاتھ روکنے کا باب۔
الثامن والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في قبض اليد عن الأموال المحرمة
حدیث نمبر: 5132
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفِيفُ بْنُ سَالِمٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الرِّبَا سَبْعُونَ بَابًا ، أَدْنَاهَا كَالَّذِي يَقَعُ عَلَى أُمِّهِ " .
قَالَ الشَّيْخُ : غَرِيبٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَإِنَّمَا يُعْرَفُ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، هَذَا مُنْكَرُ الْحَدِيثِ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سود کے ستر دروازے ہیں، ان میں سب سے کم تر ایسا ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں سے جماع کرے۔“
شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث اس سند سے غریب ہے، اور یہ تو عبداللہ بن زیاد کی عکرمہ سے روایت کے طور پر ہی معروف ہے، اور یہ عبداللہ بن زیاد منکر الحدیث ہے۔“