شعب الایمان — حدیث نمبر 5126
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑتیسویں شاخ: حرام مالوں سے ہاتھ روکنے کا باب۔
الثامن والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في قبض اليد عن الأموال المحرمة
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ ، قَالَ : " الرِّبَا اثْنَانِ وَسَبْعُونَ حُوبًا ، أَصْغَرُهَا حُوبًا ، كَمَنْ أَتَى أُمَّهُ فِي الْإِسْلِامِ ، وَدِرْهَمٌ فِي الرِّبَا ، أَشَدُّ مِنْ بِضْعٍ وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً " .
قَالَ : " وَيَأْذَنُ اللَّهُ لَهُمْ بِالْقِيَامِ ، لِلْبَرِّ وَالْفَاجِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، إِلَّا لِآكِلِ الرِّبَا ، فَإِنَّهُ لَا يَقُومُ ( إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ) .عطاء خراسانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سود کے بہتر (72) گناہ ہیں، ان میں سب سے چھوٹا گناہ ایسا ہے جیسے کوئی شخص اسلام میں رہتے ہوئے اپنی ماں سے بدکاری کرے، اور سود کا ایک درہم تیس سے کچھ زائد زنا کے واقعات سے بھی زیادہ سخت ہے۔“
انہوں نے فرمایا: ”اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نیک و بد سب کو (قبروں سے) اٹھنے کی اجازت دے گا، سوائے سود خور کے، کیونکہ وہ (نہیں اٹھے گا مگر) ﴿اس شخص کی طرح اٹھے گا جسے شیطان نے چھو کر پاگل بنا دیا ہو﴾۔“