شعب الایمان — حدیث نمبر 5107

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑتیسویں شاخ: حرام مالوں سے ہاتھ روکنے کا باب۔

الثامن والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في قبض اليد عن الأموال المحرمة

حدیث نمبر: 5107
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيٍّ الْمُؤَذِّنُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَنْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَا يَأْخُذْ أَحَدُكُمْ مَتَاعَ صَاحِبِهِ لَاعِبًا وَلَا جَادًّا ، فَإِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ عَصَا صَاحِبِهِ ، فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ " .
ترجمہ

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کے دادا (سیدنا یزید رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کوئی اپنے ساتھی کا سامان نہ لے، نہ مذاق میں اور نہ سنجیدگی سے، اور اگر تم میں سے کوئی اپنے ساتھی کی لاٹھی لے لے تو وہ اسے اس کو لوٹا دے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الثامن والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في قبض اليد عن الاموال المحرمة / حدیث: 5107
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5494
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن (سنن أبي داود 5003) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (2948), أخرجه الترمذي (2160 وسنده صحيح), (سنن أبي داود 5003) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله موثقون
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله موثقون (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 347) . »
«أخرجه أحمد فى (مسنده) برقم: 17481، 27872، 17482، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 6742، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 6643، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1620»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2160 | سنن ابي داود: 5003
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن أبي ذئب هو محمد بن عبد الرحمن بن المغيرة، القرشي العامري، ثقة.
• عبد الله بن السائب بن يزيد الكندي أبو محمد المدني، وثقه النسائي. وفي النسختين "عبد الله بن السائب بن عبد الله" وهو خطأ.
• وأبوه هو السائب بن يزيد بن سعيد بن ثمامة الكندي، صحابي صغير، تقدموا.
• وجده هو يزيد بن سعيد بن ثمامة بن الأسود صحابي، شهد الفتح، واستقضاه عمر (بخ د ت).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2160 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کو ڈرانا دھمکانا ناجائز ہے۔`
یزید بن سائب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم میں سے کوئی شخص کھیل کود میں ہو یا سنجیدگی میں اپنے بھائی کی لاٹھی نہ لے اور جو اپنے بھائی کی لاٹھی لے، تو وہ اسے واپس کر دے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2160]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
ان کا نام یزید بن سعید ہے، انہیں یزید بن سائب رضی اللہ عنہ بھی کہا جاتا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2160 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5003 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´ہنسی مذاق میں کوئی کسی کی چیز لے لے تو کیسا ہے؟`
یزید بن سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: " تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا سامان (بلا اجازت) نہ لے نہ ہنسی میں اور نہ ہی حقیقت میں ۱؎۔‏‏‏‏" سلیمان کی روایت میں («لاعبا ولا جادا‏"‏» کے بجائے) «لعبا ولا جدا» ہے، اور جو کوئی اپنے بھائی کی لاٹھی لے تو چاہیئے کہ (ضرورت پوری کر کے) اسے لوٹا دے۔ ابن بشار نے صرف عبداللہ بن سائب کہا ہے ابن یزید کا اضافہ نہیں کیا ہے اور (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا، کہنے کے بجائے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5003]
فوائد ومسائل:
مسلمان کی جان ومال اورعزت وآبرو انتہائی محترم ومحفوظ چیزیں ہیں۔
ہنسی مزاح میں بھی کسی کی ہتک کر دینا یا مال ہڑپ کر لینا حرام ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5003 سے ماخوذ ہے۔