شعب الایمان — حدیث نمبر 5104
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اڑتیسویں شاخ: حرام مالوں سے ہاتھ روکنے کا باب۔
الثامن والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في قبض اليد عن الأموال المحرمة
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّصْرِ - حَ .
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَاللَّفْظُ لَهُ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَامَ فَقَالَ : " لَا يَحْلِبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ ، أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تُؤْتَى مَشْرَبَتُهُ بِغَيْرِ إِذْنِهِ ، فَيُكْسَرَ بَابُ خِزَانَتِهِ ، فَيُنْتَثَلَ طَعَامُهُ ؟ ، فَإِنَّمَا تَخْزِنُ لَهُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيهِمْ طَعَامَ أَحَدِهُمْ ، أَلَا فَلَا يَحْتَلِبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ قُتَيْبَةَ ، وَأَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ ، مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ . سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”کوئی شخص کسی دوسرے کے مویشی کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر ہرگز نہ دوہے۔ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے بالاخانے (کوٹھڑی) میں اس کی اجازت کے بغیر آیا جائے، پھر اس کے گودام کا دروازہ توڑ دیا جائے اور اس کا کھانا نکال کر بکھیر دیا جائے؟ دراصل ان لوگوں کے مویشیوں کے تھن ان کے لیے ان کا کھانا جمع کر کے رکھتے ہیں۔ خبردار! کوئی شخص کسی دوسرے کے مویشی کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر ہرگز نہ دوہے۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں قتیبہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور (امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ) دونوں نے اسے صحیح میں امام مالک رحمہ اللہ کی حدیث سے، وہ نافع رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، نقل کیا ہے۔
• أبو النضر هو هاشم بن القاسم.
• الليث هو ابن سعد الإمام، تقدما.
تشریح، فوائد و مسائل
یہ مضمون دوسری جگہ بیان ہوا ہے۔
(1)
بعض روایات میں ہے کہ اگر جنگل میں بکریوں کا ریوڑ نظر آئے تو تین مرتبہ آواز دو، اگر کوئی چرواہا نہیں ہے تو بکریوں کا دودھ دوہ کر پی سکتے ہو۔
امام بخاری ؒ اس موقف کی تردید کرتے ہیں کہ کسی کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر دوہنا جائز نہیں، ہاں اگر کوئی بھوک یا پیاس سے مر رہا ہو تو وہ اس حالت میں مالک کی اجازت کے بغیر ریوڑ میں سے کسی جانور کا دودھ نکال کر اپنی جان بچا سکتا ہے۔
یہ ایک اضطراری حالت ہے۔
(2)
جس روایت کا حوالہ دیا گیا ہے اسے امام ابن ماجہ ؒ نے صحیح سند سے بیان کیا ہے۔
(سنن ابن ماجة، التجارات، حدیث: 2300)
اس کا مطلب بھی یہ ہے کہ اضطراری حالت میں ایسا کیا جا سکتا ہے، عام حالات میں کسی کا مال اجازت کے بغیر لینا جائز نہیں، مجبوری کے وقت بھی اس شرط کے ساتھ لیا جا سکتا ہے کہ اگر مالک تاوان طلب کرے تو دینا ہو گا۔
(1)
مَشرَ بَتُهُ: کمرہ یا غلہ کا گودام۔
(2)
خزَانَة: غلہ محفوظ کرنے کی جگہ۔
فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کی اجازت کے بغیر اس کا حیوان دوہنا جائز نہیں ہے تو جب دودھ دوہنے کی اجازت نہیں تو پھر کسی اور چیز کے بلا اجازت لے لینے کی گنجائش کیسے نکل سکتی ہے، جمہور کا یہی موقف ہے، ہاں اگر کوئی مسافر ہے یا لاچار اور مجبور ہے تو وہ مالک کو آواز دے تاکہ اس سے اجازت لے سکے، اگر مالک نہ مل سکے تو پھر ضرورت کے بقدر پی لے یا اگر عرف و عادت کی رو سے، مسافر اور دوسروں کو دودھ پینے کی اجازت ہو تو وہ آواز دے کر پی لے، کیونکہ عرب میں عام طور پر بکریاں ہوتی ہیں یا اونٹ جن کو کسی وقت بھی دوھیا جا سکتا ہے۔
مقصود یہ ہے باہر جنگل میں چرنے والا ریوڑ وہ گمشدہ نہیں ہے کہ اس کو اپنی مرضی سے استعمال کر لے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کوئی کسی کے جانور کو اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے، کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کے بالاخانہ میں آ کر اس کا گودام توڑ کر غلہ نکال لیا جائے؟ اسی طرح ان جانوروں کے تھن ان کے مالکوں کے گودام ہیں تو کوئی کسی کا جانور اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2623]
1۔
قیاس کرنا ایک معروف شرعی وفقہی قاعدہ ہے۔
اور اشباء ونظائر پرایک دوسرے کا حکم لگتا ہے۔
2۔
بغیر شرعی عذر کے اگر کسی نے جانوروں کا اس قدر دودھ نکال لیا۔
جس کی قیمت چوری کے نصاب کو پہنچتی ہو تو اس پر چوری کی حد لگے گی۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: " کوئی کسی کے جانور کا دودھ بغیر اس کی اجازت کے نہ دوہے، کیا کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کے بالاخانہ میں کوئی جائے، اور اس کے غلہ کی کوٹھری کا دروازہ توڑ کر غلہ نکال لے جائے؟ ایسے ہی ان کے جانوروں کے تھن ان کے غلہ کی کوٹھریاں ہیں، تو کوئی کسی کے جانور کو اس کی اجازت کے بغیر نہ دوہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2302]
خطبے میں روز مرہ کے اہم مسائل بیان کرنے چاہییں۔ (2)
خطبہ کھڑے ہو کر دیا جائے۔ (3)
مسئلے کی وضاحت کے لیے مثالیں ذکر کی جائیں۔ (4)
کسی دودھ دینے والے جانور کا دودھ اس کے مالک کی اجازت کے بغیر دوہنا منع ہے۔
«. . . 251- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا يحلبن أحد ماشية أحد بغير إذنه أيحب أحدكم أن تؤتى مشربته فتكسر خزانته فينتقل طعامه، فإنما تخزن لهم ضروع مواشيهم أطعماتهم، فلا يحلبن أحد ماشية أحد إلا بإذنه." . . .»
". . . اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کوئی کسی کے دوسرے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر نہ دوھے، کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے کمرے میں آ کر اس کا خزانہ توڑ دے، پھر اس کا کھانا (غلہ) لے کر اپنے پاس منتقل کر لے؟ لوگوں کی خوراک (دودھ) کو ان کے جانوروں کے تھن جمع اور محفوظ رکھتے ہیں، لہٰذا تم میں سے کوئی آدمی دوسرے کی اجازت کے بغیر اس کے جانور کا دودھ نہ دوھے . . ." [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 603]
تفقه:
➊ کسی مسلمان کا مال دوسرے مسلمان کے لئے اس کی اجازت کے بغیر حلال نہیں ہے اِلا یہ کہ بیوی بچے ہوں تو وہ معروف طریقے سے گھر کا خرچہ چلا سکتے ہیں۔
➋ دودھ اور مشروب کو بھی کھانا کہا جا سکتا ہے۔ دیکھئے: [سورة البقرة: 249]
➌ قیاس جائز ہے بشرطیکہ نص کے خلاف نہ ہو۔
➍ جو شخص اتنا دودھ چُرائے جو نصاب (تین درہم) کی حد تک پہنچ جائے تو اس چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔
➎ استطاعت ہو تو دودھ دینے والے جانور پالنا اور رکھنا اچھا کام ہے۔
➏ ہر وقت حقوق العباد (بندوں کے حقوق) کا خیال رکھنا چاہئے۔
➐ اچھا مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔