شعب الایمان — حدیث نمبر 510

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 510
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ : رُوِيَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيْسَ يَتَحَسَّرُ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِلَّا عَلَى سَاعَةٍ مَرَّتْ بِهِمْ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ فِيهَا "
قَالَ يَعْقُوبُ : حَدَّثَنِي بِذَلِكَ مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ يَحْيَى أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ يَعْنِي عَنْ مُعَاذٍ .
ترجمہ

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اہلِ جنت کو (جنت میں) کسی چیز پر حسرت نہ ہوگی سوائے اس گھڑی کے جو ان پر (دنیا میں) ایسی گزری کہ اس میں انہوں نے اللہ کو یاد نہ کیا۔“
یعقوب رحمہ اللہ نے کہا: مجھے یہ حدیث محمود بن خالد نے سلیمان بن عبدالرحمن سے بیان کی، (انہوں نے کہا) ہمیں یزید بن یحییٰ ابو خالد نے ثور بن یزید سے، انہوں نے خالد بن معدان سے، انہوں نے جبیر بن نفیر سے بیان کیا، یعنی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 510
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 513
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 55) . »
«أخرجه أبو نعيم فى (الحلية) 5/ 362»