شعب الایمان — حدیث نمبر 507

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 507
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ ، يَقُولُ : حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ كَرِيمَةَ بِنْتِ الْحَسْحَاسِ الْمُزَنِيَّةِ ، أَنَّهَا قَالَتْ : حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ وَنَحْنُ فِي بَيْتِ هَذِهِ - يَعْنِي أُمَّ الدَّرْدَاءِ - ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " قَالَ رَبُّكَ عَزَّ وَجَلَّ : أَنَا مَعَ عَبْدِي مَا ذَكَرَنِي ، وَتَحَرَّكَتْ بِي شَفَتَاهُ "
هَكَذَا رَوَيَاهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا مَرَّةً ، وَمَرَّةً مَرْفُوعًا ، وَرِوَايَتُهُمَا أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ الْأَوْزَاعِيِّ وَذَكَرَ أَيْضًا مَعْنَى مَا :
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم (کریمہ بنت حسحاس مزنیہ کہتی ہیں) ام الدرداء کے گھر میں تھے کہ انہوں نے ہمیں بیان کیا، کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تمہارا رب عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب تک وہ مجھے یاد کرتا رہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں حرکت کرتے رہیں۔“
اسی طرح ان دونوں نے اسے اسماعیل بن عبید اللہ سے روایت کیا ہے، اور امام اوزاعی رحمہ اللہ نے اسے اسماعیل سے، انہوں نے ام الدرداء سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کبھی موقوفاً اور کبھی مرفوعاً روایت کیا ہے، اور ان دونوں کی روایت امام اوزاعی رحمہ اللہ کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، اور انہوں نے (مصنف نے) اس کے ہم معنی بات بھی ذکر کی۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 507
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 510
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (سنن ابن ماجه 3792) , شیخ زبیر علی زئی: صحيح (سنن ابن ماجه 3792) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 53) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابن ماجه: 3792
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• ابن جابر هو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، الأزدي، أبو عتبة الشامىِ. ثقة، من السابعة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 3792 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´ذکر الٰہی کی فضیلت۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں، جب وہ میرا ذکر کرتا ہے، اور اس کے ہونٹ میرے ذکر کی وجہ سے حرکت میں ہوتے ہیں۔‏‏‏‏" [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3792]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
 
(1)
اللہ تعالیٰ کی عام معیت تو ہر مخلوق کے ساتھ ہے کہ وہ اپنے علم اور قدرت کے لحاظ سے ہر ایک کے ساتھ ہے۔
ایک معیت مدد اور نصرت کی ہوتی ہے جو اس کی راہ میں جد و جہد یا جنگ کرنے والوں کو حاصل ہوتی ہے۔
یہ بھی ایسی ہی معیت ہے جو ذکر کرنے والوں کو حاصل ہوتی ہے، اس کا مقصد خوشنودی کا اظہار ہے۔

(2)
اللہ تعالیٰ ذاتی طور پر ہر جگہ موجود نہیں بلکہ آسمانوں پر عرش عظیم کے اوپر ہے جیسا کہ قرآن و حدیث کی صریح نصوص سے ثابت ہے۔
فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿ا لرَّ‌حمـٰنُ عَلَى العَر‌شِ استَوىٰ ﴾ (طه 20: 5)

(3)
اللہ کا ذکر بہت بڑی نیکی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3792 سے ماخوذ ہے۔