شعب الایمان — حدیث نمبر 5063

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔

السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج

حدیث نمبر: 5063
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَمْشِيَ الرَّجُلُ بَيْنَ الْمَرْأَتَيْنِ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی مرد دو عورتوں کے درمیان سے ہو کر چلے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تحريم الفروج / حدیث: 5063
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5446
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: موضوع (سنن أبي داود 5273) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف جدًا, داود بن أبي صالح : منكر الحديث (تق: 1791) وقال أبو حاتم :’’ مجهول حدّث بحديث منكر‘‘ (الجرح والتعديل 416/3), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 183 (سنن أبي داود 5273) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف جدًا
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف جدًا (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 316) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 5273، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 7818»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 5273
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• موسى بن محمد بن حيان البصري، أبو عمران. قال ابن أبي حاتم: ترك أبو زرعة حديثه، تقدم.
• داود بن أبي صالح- الليثي المدني. منكر الحديث، من السابعة (د).: وقال ابن حبان: يروي الموضوعات عن الثقات حتى كأنه يتعمد لها. وقال العقيلي: لا يتابع عليه ولا يعرف إلا به- أي نافع- وقال أبو حاتم: هو مجهول حدث بحديث منكر. وقال أبو زرعة: لا أعرفه إلا في حديث واحد يرويه عن نافع عن ابن عمر مرفوعًا وهو حديث منكر. وقال البخاري: لا يتابع عليه. راجع "الجرح والتعديل" (٣/ ٤١٦)، "الميزان" (٢/ ٩)، "الضعفاء" (٢/ ٣٣)، "المجروحين" (١/ ٢٨٥)، "الكامل" (٣/ ٩٥٥)، "التاريخ "الكبير" (٢/ ١ / ٢٣٤).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 5273 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´عورتیں مردوں کے ساتھ راستہ میں کس طرح چلیں؟`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو دو عورتوں کے بیچ میں چلنے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5273]
فوائد ومسائل:
یہ حدیث نہایت ضعیف ہے تاہم یہ واضح ہے کہ مسلمان معاشرے میں مردوں اور عورتوں کے حقوق محفوظ اور محترم ہیں، مردوں کو ادب سکھایا گیا ہے کہ عورتوں کا احترام کریں اور اپنے وقارکا بھی خیال رکھیں۔
عورتیں جا رہی ہوں تو کسی طرح جائز نہیں کہ آدمی ان کے درمیان گھس جائے، مگر لازم ہے کہ عورتیں بھی شرعی حجاب اور دیگر آداب کی پابندی اختیار کریں جیسے کہ اور ذکر ہوا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5273 سے ماخوذ ہے۔