شعب الایمان — حدیث نمبر 5060
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو شَدَّادٍ الْحُسَنُ بْنُ نَصْرٍ الْخُزَاعِيُّ ، وَأَفَادَنِي عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الرِّبَاطِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ الْأَعْمَشِ ، وَفِي الْحَيِّ جَارِيَةٌ جَمِيلَةٌ ، يُقَالُ لَهَا بَهْنَانَةُ ، قَالَ : جَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهَا ، فَقَالَ الْأَعْمَشُ : أَيْنَ نَظَرْتَ ؟ قُلْتُ : نَظَرْتُ إِلَى بَهْنَانَةَ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - : ( يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ ) .
" خَائِنَةُ الْأَعْيُنِ " إِذَا أَنْتَ نَظَرْتَ إِلَيْهَا تُرِيدُ الْخِيَانَةَ ، " وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ " ، إِذَا أَنْتَ قَدَرْتَ عَلَيْهَا أَتَزْنِي أَمْ لَا ، وَاللَّهُ يَقْضِي بِالْحَقِّ .
قَالَ أَبُو الْفَضْلِ أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ : " سَأَلَنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ .حسین بن واقد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں امام اعمش رحمہ اللہ کے پاس بیٹھا تھا اور محلے میں بہنانہ نام کی ایک خوبصورت لڑکی تھی، میں اس کی طرف دیکھنے لگا۔ تو امام اعمش رحمہ اللہ نے فرمایا: ”تم نے کہاں دیکھا؟“ میں نے کہا: ”میں نے بہنانہ کی طرف دیکھا ہے۔“ تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں بیان کیا: ﴿وہ آنکھوں کی خیانت کو اور اس کو جانتا ہے جو سینے چھپاتے ہیں۔﴾
”آنکھوں کی خیانت“ یہ ہے کہ تم اس کی طرف خیانت کی نیت سے دیکھو، اور ”جو کچھ سینے چھپاتے ہیں“ یہ ہے کہ جب تمہیں اس پر قدرت مل جائے تو تم زنا کرو گے یا نہیں، اور اللہ حق کے ساتھ فیصلہ فرماتا ہے۔“
ابو الفضل احمد بن سلمہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اس حدیث کے بارے میں مجھ سے محمد بن مسلم بن وارہ رحمہ اللہ اور ابو حاتم رحمہ اللہ نے سوال کیا۔“
• أبوشداد الحسن بن نصر بن الحسن بن عثمان الخزاعي، من أهل مرو ذكره ابن حبان في "الثقات" (٨/ ١٧٠) وسكت عليه.
• علي بن الحسين بن واقد المروزي (م ٢١١ هـ). صدوق يهم، من العاشرة (بخ من- ٤).
• وأبوه: الحسين بن واقد أبو عبد الله القاضي. ثقة له أوهام، من السابعة (خت م-٤).