شعب الایمان — حدیث نمبر 5053
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الصَّائِغُ بِالْكُوفَةِ ، وَحَدَّثَنَا مَعَا أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي دَارِمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْهُ ، فَأَتَى سَوْدَةَ ، وَهِيَ تَصْنَعُ طِيبًا ، وَعِنْدَهَا نِسْوَةٌ ، فَأَخْلَيْنَهُ ، فَقَضَى حَاجَتَهُ ، ثُمَّ قَالَ : " أَيُّمَا رَجُلٍ رَأَى امْرَأَةً فَأَعْجَبَتْهُ ، فَلْيَأْتِ أَهْلَهُ ، فَإِنَّ مَعَهَا مِثْلُ الَّذِي مَعَهَا " .
وَرَفَعَهُ أَيْضًا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، فَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، وَأَبُو نُعَيْمٍ كُلُّهُمْ ، عَنْ سُفْيَانَ ، دُونَ قِصَّةِ الرُّؤْيَةِ مَوْقُوفًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ ، فَرَوَاهُ يَحْيَى وَقَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک عورت کو دیکھا تو وہ آپ ﷺ کو اچھی لگی، چنانچہ آپ ﷺ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، وہ اس وقت خوشبو تیار کر رہی تھیں اور ان کے پاس کچھ عورتیں بیٹھی تھیں، انہوں نے آپ ﷺ کے لیے تنہائی کر دی، تو آپ ﷺ نے اپنی حاجت پوری فرمائی، پھر فرمایا: ”جو مرد بھی کسی عورت کو دیکھے اور وہ اسے اچھی لگے تو وہ اپنی بیوی کے پاس آ جائے، کیونکہ اس عورت کے پاس بھی وہی کچھ ہے جو اس (بیوی) کے پاس ہے۔“
اور اسرائیل نے بھی ابو اسحاق سے اسے مرفوع روایت کیا ہے۔ جبکہ یحییٰ بن سعید، عبدالرحمن بن مہدی اور ابو نعیم رحمہم اللہ، ان سب نے سفیان سے اسے قصۂ رؤیت (عورت کو دیکھنے کے واقعے) کے بغیر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے۔ اور یحییٰ اور قبیصہ نے سفیان سے، انہوں نے ابو اسحاق سے، انہوں نے ابو عبدالرحمن السلمی رحمہ اللہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے۔
• أبو بكر بن أبي دارم هو أحمد بن محمد بن يحيى الحافظ. قال الحاكم: هو رافضي غير ثقة. وقال الذهبي: شيخ ضال معثر.
• قبيصة، هو ابن عقبة بن محمد الكوفي، صدوق.
• سفيان، هو الثوري.
• أبو إسحاق، هو الهمداني، عمرو بن عبد الله السبيعي، ثقة، تقدموا.
• عبد الله بن حلام، ذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٢٧) والبخاري في "التاريخ الكبير" (٣/ ١/ ٦٩) وابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" (٥/ ٤٠) وسكتوا عليه.