شعب الایمان — حدیث نمبر 5045
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِكُلِّ ابْنِ آدَمَ حَظُّهُ مِنَ الزِّنَا ، فَالْعَيْنَانِ تَزْنِيَانِ ، وَزِنَاهُمَا النَّظَرُ ، وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ ، وَزِنَاهُمَا الْبَطْشُ ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ ، وَزِنَاهُمَا الْمَشْيُ ، وَالْفَمُ يَزْنِي ، وَزِنَاهُ الْقُبَلُ ، وَالْقَلْبُ يَهِمُّ أَوْ يَتَمَنَّى ، وَيُصَدِّقُ ذَلِكَ الْفَرْجُ أَوْ يُكَذِّبُهُ " .
شَهِدَ عَلَى ذَلِكَ أَبُو هُرَيْرَةَ سَمْعُهُ وَبَصَرُهُ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابن آدم میں سے ہر ایک کے لیے زنا میں سے اس کا حصہ مقرر ہے۔ چنانچہ دونوں آنکھیں زنا کرتی ہیں اور ان کا زنا دیکھنا ہے، دونوں ہاتھ زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا پکڑنا (چھونا) ہے، دونوں پاؤں زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا چلنا ہے، منہ زنا کرتا ہے اور اس کا زنا بوسہ لینا ہے، اور دل ارادہ کرتا ہے یا تمنا کرتا ہے، پھر شرمگاہ اس کی تصدیق کر دیتی ہے یا اسے جھٹلا دیتی ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے کان اور آنکھ اس بات کی گواہ ہیں۔
• أبو مسلم هو إبراهيم بن عبد الله بن مسلم بن ماعز، البصري، الكجي، ثقة.
• حجاج، هو ابن المنهال، تقدما.