شعب الایمان — حدیث نمبر 504

باب: فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔

فصل في إدامة ذكر الله عز وجل

حدیث نمبر: 504
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صُبْحٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهُوَيْهِ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَاشِدٍ الْيَمَامِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " سِيرُوا سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنِ الْمُفَرِّدُونَ ؟ قَالَ : " الْمُسْتَهْتَرُونَ بِذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يَضَعُ الذِّكْرُ عَنْهُمْ أَثْقَالَهُمْ ، فَيَأْتُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ خِفَافًا "
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ بِنَحْوِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : " الَّذِينَ أُهْتِرُوا بِذِكْرِ اللَّهِ يَضَعُ الذِّكْرُ عَنْهُمْ أَوْزَارَهُمْ " . وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ ، وَالْإِسْنَادُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چلتے رہو، مفرِّدون سبقت لے گئے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! مفرِّدون کون ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو اللہ عزوجل کے ذکر میں دیوانہ وار مگن رہتے ہیں، ذکر ان کے بوجھ ان سے اتار دیتا ہے، چنانچہ وہ قیامت کے دن ہلکے پھلکے ہو کر آئیں گے۔“
ایک اور سند سے محمد بن بشر رحمہ اللہ تک (سند بیان کر کے) اسی کی مانند روایت ہے، البتہ اس میں یوں ہے: ”وہ لوگ جو اللہ کے ذکر میں دیوانہ وار مگن رہتے ہیں، ذکر ان سے ان کے گناہوں کے بوجھ اتار دیتا ہے۔“ اور اس کے بعد والا حصہ انہوں نے ذکر نہیں کیا۔ (مصنف کہتے ہیں:) پہلی سند زیادہ صحیح ہے، واللہ اعلم۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل / حدیث: 504
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، الضعيفة (3690) // ضعيف الجامع الصغير (3240) // (سنن الترمذي 3596) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, عمر بن راشد: ضعيف,والحديث صحيح بشواهد دون قوله: ’’يضع الذكر‘‘ إلخ,انوار الصحيفة ص 301 (سنن الترمذي 3596) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ضعيف
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 51) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3596، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8091، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 1866»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 2676 | سنن ترمذي: 3596 | رياض الصالحين: 1436 | شعب الإيمان: 502
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• عبد الله بن شيرويه هو أبو محمد عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن بن شيرويه النيسابوري (م ٣٠٥ هـ). الإمام الحافظ الفقيه، صاحب التصانيف. قال الحاكم: له مصنفات كثيرة تدل على استقامته وعدالته، روى عن حفّاظ بلدنا. ترجمته في "السير" (١٤/ ١٦٦ - ١٦٨) "التذكرة" (٢/ ٧٠٥ - ٧٥٦) "شذرات" (٢/ ٢٤٦).
• عمر بن راشد اليمامي. ضعّفوه. قال يحيى: ضعيف. وقال أحمد: لا يسوى شيئًا. وقال البخاري: مضطرب ليس بالقائم.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2676 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے راستہ پر چلے جارہے تھے کہ آپ کا جُمدان نامی پہاڑ پر گزرہوا تو آپ نے فرمایا:"چلتے رہو۔یہ جُمدان ہے، الگ تھلگ رہ جانے والے (مُفَرِدون)سبقت لے گئے" ساتھیوں نے پوچھا:(مُفَرِدُونَ)سےکیا مُرادہے؟اے اللہ کےرسول(صلی اللہ علیہ وسلم)!آپ نے فرمایا:"اللہ کو بہت یاد کرنے والے مرداور بہت یاد کرنے والی عورتیں۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6808]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مُفرِد یا مُفرِد سے وہ انسان مراد ہے، جس کے ساتھی اور ہم جولی مر گئے ہیں اور وہ اکیلا الگ تھلگ رہ گیا ہے اور اَفرد الرجل، اس وقت کہتے ہیں، جب وہ سوجھ بوجھ کے بعد الگ تھلگ ہو کر اوامرونواہی کے امتثال و پابندی کے لیے یکسو ہو جائے تو معنی ہوا جو لوگ خلوت نشینی اختیار کرتے ہوئے لوگوں کی مجالس سے بچ کر ذکر الٰہی میں وقت صرف کرتے ہیں، وہ مرد ہوں یا عورت، وہ اجروثواب کی بازی جیت گئے اور اللہ کی قبولیت و رضا کے بڑے مراتب و درجات حاصل کر گئے اور بہت آگے بڑھ گئے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6808 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3596 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دنیا و آخرت میں عافیت طلبی کا بیان`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہلکے پھلکے لوگ آگے نکل گئے "، لوگوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! یہ ہلکے پھلکے لوگ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کی یاد و ذکر میں ڈوبے رہنے والے لوگ، ذکر ان کا بوجھ ان کے اوپر سے اتار کر رکھ دے گا اور قیامت کے دن ہلکے پھلکے آئیں گے۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3596]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں ’’عمر بن راشد‘‘ ضعیف ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3596 سے ماخوذ ہے۔