شعب الایمان — حدیث نمبر 5037
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
حدیث نمبر: 5037
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَةِ الْفَجْأَةِ ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَصْرِفَ بَصَرِي " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ قُتَيْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ . ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک پڑ جانے والی نظر کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنی نگاہ پھیر لوں۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں قتیبہ سے، انہوں نے یزید بن زریع سے روایت کیا ہے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو النضر الفقيه هو محمد بن محمد بن يوسف الطوسي.
• عمر وبن سعيد القرشي، أو الثقفي مولاهم، أبو سعيد البصري. ثقة، من الخامسة (بخ م- ٤).
• أبو النضر الفقيه هو محمد بن محمد بن يوسف الطوسي.
• عمر وبن سعيد القرشي، أو الثقفي مولاهم، أبو سعيد البصري. ثقة، من الخامسة (بخ م- ٤).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2776 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´(غیر محرم پر) اچانک نظر پڑ جانے کا بیان۔`
جریر بن عبداللہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (کسی اجنبیہ عورت پر) اچانک پڑ جانے والی نظر سے متعلق پوچھا۔ تو آپ نے فرمایا: " تم اپنی نگاہ پھیر لیا کرو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2776]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
معلوم ہوا کہ کسی مقصد وارادہ کے بغیر اگر اچانک کسی اجنبی عورت پر نگاہ پڑ جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اور گناہ تو اس میں ہے کہ اس پر بار بار نگاہ مقصدوارادہ کے ساتھ ڈالی جائے، اوریہ کہ اچانک نگاہ کو بھی فوراً پھیر لیا جائے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2776 سے ماخوذ ہے۔