شعب الایمان — حدیث نمبر 5013
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
حدیث نمبر: 5013
قَالَ : وَحَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ ، قَالَ : قَالَ بَعْضُ التَّابِعِينَ : " مَا أَنَا بِأَخْوَفَ عَلَى الشَّابِّ النَّاسِكِ ، مِنْ سَبْعٍ ضَارٍّ مِنَ الْغُلَامِ الْأَمْرَدِ ، يُقْعَدُ إِلَيْهِ " .ترجمہ
بقیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بعض تابعین نے فرمایا: ”مجھے کسی عبادت گزار نوجوان کے بارے میں کسی خونخوار درندے سے اتنا خوف نہیں جتنا اس بات سے ہے کہ وہ کسی بے ریش خوبصورت لڑکے کے پاس بیٹھے۔“