شعب الایمان — حدیث نمبر 5011
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔
السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج
حدیث نمبر: 5011
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " أَوَّلُ مَنِ اتُّهِمَ [ بِالْأَمْرِ الْقَبِيحِ ] - يَعْنِي عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ - اتُّهِمَ بِهِ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَأَمَرَ بَعْضَ شَبَابِ قُرَيْشٍ ، أَنْ لَا يُجَالِسُوهُ " .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”سب سے پہلا شخص جس پر برے کام، یعنی قوم لوط کے عمل کی تہمت لگائی گئی، وہ ایک آدمی تھا جس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں یہ تہمت لگی، تو انہوں نے قریش کے بعض نوجوانوں کو حکم دیا کہ وہ اس کے ساتھ نہ بیٹھا کریں۔“