شعب الایمان — حدیث نمبر 501
باب: محبت کے معانی۔
معاني المحبة
حدیث نمبر: 501
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الْمُفِيدَ يَقُولُ : سَمِعْتُ جَدِّي يَعْنِي الْعَبَّاسَ بْنَ حَمْزَةَ يَقُولُ : سَمِعْتُ ذَا النُّونِ الْمِصْرِيَّ يَقُولُ : " إِنَّ الْعَارِفَ اسْتَغْنَى بِرَبِّهِ فَمَنْ أَغْنَى مِنْهُ فَلَذَّتُهُ ذِكْرُهُ ، وَإِنَاخَتُهُ بِفِنَائِهِ وَاسْتِئْنَاسٌ بِهِ .
قَالَ وَسَمِعْتُ ذَا النُّونِ يَقُولُ : " مَنْ عَرَفَ رَبَّهُ وَجَدَ طَعْمَ الْعُبُودِيَّةِ وَلَذَّةَ الذِّكْرِ وَالطَّاعَةِ فَهُوَ مَعَ الْخَلْقِ بِبَدَنِهِ ، وَقَدْ بَايَنَهُمْ بِالْهُمُومِ وَالْخَطَرَاتِ " .ترجمہ
ذوالنون مصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عارف اپنے رب کے سبب (سب سے) بے نیاز ہو چکا ہے، تو اس سے بڑھ کر غنی کون ہو سکتا ہے؟ اس کی لذت اللہ کا ذکر ہے، اس کا ٹھکانا اللہ کے آستانے پر ہے اور اسے اسی سے انس ہے۔“
عباس بن حمزہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: اور میں نے ذوالنون رحمہ اللہ کو یہ بھی فرماتے سنا: ”جس نے اپنے رب کو پہچان لیا اس نے بندگی کا ذائقہ اور ذکر و اطاعت کی لذت پا لی، چنانچہ وہ جسم کے اعتبار سے تو مخلوق کے ساتھ ہوتا ہے، لیکن فکروں اور دل میں آنے والے خیالات کے اعتبار سے ان سے الگ ہو چکا ہوتا ہے۔“