شعب الایمان — حدیث نمبر 5002

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتیسویں شاخ: شرم گاہوں کی حرمت کا باب۔

السابع والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تحريم الفروج

حدیث نمبر: 5002
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيمَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ : " يُقْتَلُ الْفَاعِلُ ، وَالْمَفْعُولُ بِهِ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے قومِ لوط کا عمل کرنے والے کے بارے میں فرمایا: ”فاعل اور مفعول بہ (کرنے والے اور کروانے والے) دونوں کو قتل کر دیا جائے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تحريم الفروج / حدیث: 5002
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 5386
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن صحيح (سنن أبي داود 4462) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, أخرجه الترمذي (1456 وسنده حسن) وابن ماجه (2561 وسنده حسن) (سنن أبي داود 4462) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 279) . »
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 4462، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1456، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2561، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 8111، 8112، 8113، والطبراني فى (الكبير) برقم: 11527»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 1456 | سنن ابي داود: 4462 | سنن ابي داود: 4463 | سنن ابن ماجه: 2561 | بلوغ المرام: 1044 | شعب الإيمان: 5199
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• خالد بن خِداش، أبو الهيثم المُهَلّبِي مولاهم، البصري (م ٢٢٤ هـ). صدوق يخطئ، من العاشرة (بخ م كد س).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1456 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اغلام باز کی سزا کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " تم لوگ جسے قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کرتے ہوئے پاؤ تو فاعل اور مفعول (بدفعلی کرنے اور کرانے والے) دونوں کو قتل کر دو ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1456]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس میں کوئی شک نہیں کہ اغلام بازی امورِمعصیت کے کاموں میں سے ہلاکت خیزی کے اعتبار سے سب سے خطرناک کام ہے اورفساد وبگاڑ کے اعتبار سے کفر کے بعد اسی کا درجہ ہے، اس کی تباہ کاری بسا اوقات قتل کی تباہ کاریوں سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے، قومِ لوط سے پہلے عالمی پیمانہ پر کوئی دوسری قوم اس فحش عمل میں ملوث نہیں پائی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ قوم مختلف قسم کے عذاب سے دوچار ہوئی، چنانچہ یہ اپنی رہائش گاہوں کے ساتھ پلٹ دی گئی اور زمین میں دہنسنے کے ساتھ آسمان سے نازل ہونے والے پتھروں کا شکار ہوئی، اسی لیے جمہور علماء کا کہنا ہے کہ اس کی سزا زنا کی سزا سے کہیں سخت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1456 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4463 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´اغلام بازی (قوم لوط کے فعل) کی سزا کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کنوارے کے بارے میں جو اغلام بازی میں پکڑا جائے مروی ہے کہ اسے سنگسار کر دیا جائے گا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عاصم والی روایت عمرو بن ابی عمرو والی روایت کی تضعیف کرتی ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4463]
فوائد ومسائل:
خلاف وضح فطری عمل کرنے پر مذکورہ بالا روایات کی روشنی میں دونوں ہی طرح کےفتوے دیے جاتے ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4463 سے ماخوذ ہے۔